உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سچترا کرشنا مورتی نے شاہ رخ خان کے ساتھ پہلی فلم کرکے بٹوری تھیں سرخیاں، اب کرتی ہیں یہ کام

    اداکارہ سچترا کرشنا مورتی (Suchitra Krishnamoorthi) نے بالی ووڈ میں قدم رکھتے ہی اپنی خوبصورتی سے ہر کسی کو دیوانہ بنا دیا تھا۔ وہ تب شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) کے ساتھ اپنے رومانس کے سبب خوب سرخیوں میں رہی تھیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: سچترا کرشنا مورتی (Suchitra Krishnamoorthi) نے شاہ رخ خان (Shah Rukh khan) کے ساتھ فلم ’کبھی ہاں کبھی نا (Kabhi Haan Kabhi Naa)‘ میں کام کیا تھا۔ وہ تب اپنی خوبصورتی کے سبب خوب سرخیوں میں رہی تھیں۔ وہ بالی ووڈ میں آتے ہی ناظرین کے دلوں میں چھاگئی تھیں۔ حالانکہ، وہ اپنا یہ جادو آگے برقرار نہیں رکھ سکیں۔ سچترا ساوتھ (جنوب) کی کچھ فلموں میں بھی نظر آئی تھیں، لیکن انہیں اصلی پہچان ہندی فلم ’کبھی ہاں کبھی نا‘ سے ملی تھی۔

      بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ سچترا کرشنا مورتی ایک اداکارہ کے ساتھ ساتھ ایک سنگر بھی ہیں۔ انہوں نے 1990 میں سنگر کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ حالانکہ اداکارہ نے جیسا سوچا تھا، ویسا نہیں ہوا تھا۔ بعد میں وہ شیکھر کپور کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، دونوں کی عمر میں کافی فرق تھا۔ شیکھر، سچترا سے تقریباً 30 سال بڑے تھے۔ شادی کے 10 سال بعد دونوں الگ ہوگئے تھے۔

      سچترا کرشنا مورتی نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’کبھی ہاں کبھی نا میں کام کیا تھا۔
      سچترا کرشنا مورتی نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’کبھی ہاں کبھی نا میں کام کیا تھا۔

      سچترا کرشنا مورتی نے شیکھر کپور سے الگ ہونے کے بعد فلموں میں واپسی کا من بنایا۔ وہ کچھ فلموں میں نظر بھی آئیں۔ انہیں سال 2010 میں فلم ‘متل ورسیز متل‘ میں دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد، وہ پھر لمبے بریک پر چلی گئی تھیں۔ پھر انہیں سال 2019 میں ریلیز ہوئی فلم ‘رومیو اکبر والٹر‘ میں دیکھا گیا تھا۔

      واضح رہے کہ سچترا کرشنا مورتی نے ملیالم فلم ’کلوککم پیٹی (kilukkampeti)‘ سے اپنی اداکاری کے سفر کا آغاز کیا تھا، جو 1991 میں ریلیز ہوئی تھی۔ انہیں تمل فلم شیورنجنی (Sivaranjani) میں بھی دیکھا گیا تھا۔ ان دنوں سچترا اپنی نجی زندگی میں زیادہ مصروف ہیں، حالانکہ وہ سوشل میڈیا پر کافی وقت گزارتی ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: