سہانا خان اور خوشی کپور کی ’آرچی‘ مووی سیٹ سے لیک Photos ہوئے وائرل، اگستیہ نندا کا بھی ہے اہم رول
سہانا خان اور خوشی کپور کے لیک فوٹوز ہوئے وائرل۔
سہانا خان گہرے سیاہ بالوں کے ساتھ نظر آئیں۔وہ ویرونیکا کے انداز میں نظر آئیں۔ انہیں نویا نویلی نندا کے ساتھ چہل قدمی کرتے ہوئے دیکھا گیا جو کہ نندا کی بڑی بہن ہیں۔
ممبئی: Suhana Khan and Khushi Kapoor leak photos:سہانا خان اور خوشی کپور کو اپنی آنے والی فلم آرچی کے سیٹ پر دیکھا گیا ہے۔یہ فلم آرچی کامکس پر مبنی ہے۔خوشی کپور کی بیٹی کا لُک اور سہانا خان کے ڈارک ہئیر ان کے رول کے بارے میں بتاتے ہیں۔ واضح رہے کہ زویا اختر کی فلم آرچی، کامکس کی ایڈاپٹیشن ہے۔ فلم ڈائریکٹر زویا اختر کے آنے والی فلم آرچی کی تیاری زوروں پر شروع ہو گئی ہے۔
سہانا خان، خوشی کپور، آگستسیہ نندا کی سیٹ سے تصویریں آن لائن لیک ہوئیں
جمعرات کو سیٹس سے تصاویر آن لائن لیک ہوئیں۔سہانا خان، خوشی کپور، اگستیہ نندا کو ایک ساتھ دیکھا گیا۔تمام اسٹار بچے فلم سے اپنی اداکاری کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہیں۔خوشی کپور بونی کپور اور سری دیوی کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں۔ ان کی ایک نئی ہیر اسٹائل بھی دیکھنے کو ملی۔ ان کا رول آرچی کامکس تھی بیٹی سے ملتا جلتا ہے۔ وہیں انہوں نے بے بی بلو شرٹ پہن رکھا تھا۔
سہانا خان نویا نویلی نندا کے ساتھ نظر آئی
سہانا خان گہرے سیاہ بالوں کے ساتھ نظر آئیں۔وہ ویرونیکا کے انداز میں نظر آئیں۔ انہیں نویا نویلی نندا کے ساتھ چہل قدمی کرتے ہوئے دیکھا گیا جو کہ اگستیہ نندا کی بڑی بہن ہیں۔ زویا اختر اور اگستیہ نندا کی والدہ شویتا بچن نندا کو بھی اس موقع پر دیکھا گیا۔ دھرما پروڈکشن کے سی ای او اپوروا مہتا کی سالگرہ کے موقع پر خوشی کپور ایک الگ ہی انداز میں نظر آئیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔