ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا نےگھر کی چھت پر منایا 20 واں یوم پیدائش، Bodycon Dress میں شیئر کیا ویڈیو

سہانا خان (Suhana Khan) کے یوم پیدائش پر ان کی دوست شنایا کپور اور اننیا پانڈے (Ananya Pandey) نے بھی انہیں خاص انداز میں نیک خواہشات پیش کیں۔

  • Share this:
شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا نےگھر کی چھت پر منایا 20 واں یوم پیدائش، Bodycon Dress میں شیئر کیا ویڈیو
شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا نےگھر کی چھت پر منایا 20 واں یوم پیدائش

ممبئی: بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی بیٹی (Shah Rukh Khan) سہانا خان (Happy Birthday Suhana Khan) نے 22 مئی کو اپنا 20 واں یوم پیدائش منایا۔ ملک میں پھیلے کورونا وائرس اور اس کی وجہ سے جاری لاک ڈاون کے سبب سہانا خان یوم پیدائش پر بڑی تقریب نہیں منعقد کرپائیں، لیکن اس دن کو خاص بنانے کا انہوں نے موقع نہیں چھوڑا اور گھر پر رہتے ہوئے بھی اس دن کو انجوائے کیا۔ سہانا خان کے یوم پیدائش پر ان کی دوست شنایا کپور اور اننیا پانڈے (Ananya Pandey) نے بھی انہیں خاص انداز میں نیک خواہشات پیش کی۔ وہیں اپنے یوم پیدائش کے موقع پر سہانا خان نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر ایک سلوموشن ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں وہ باڈی کان ڈریس میں دکھائی دے رہی ہیں۔


ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سہانا خان نے لکھا، ’میں آج 20 سال کی ہوگئی’۔ ویڈیو میں باڈی کون ڈریس میں نظر آرہیں سہانا خان کافی خوبصورت لگ رہی ہیں۔ سلو موشن ویڈیو میں سہانا خان اپنے گھر کی چھت پر نظر آرہی ہیں، جس میں ان کے لہراتے ہوئے بال ان کی خوبصورتی کو بڑھا رہے ہیں۔ سہانا کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے اور ان کے مداحوں کو بھی خوب پسند آرہا ہے۔ سہانا خان کے کئی مداحوں کے پیج پر یہ ویڈیو سرخیاں بٹور رہا ہے۔


 




 




View this post on Instagram




 

Slowmotion ❤ #suhanakhan


A post shared by Suhana (@suhanakha2) on






سہانا خان کے یوم پیدائش پر ان کی دوست اننیا پانڈے نے بھی انہیں بہت ہی خاص انداز میں نیک خواہشات پیش کی۔ اننیا پانڈے نے دونوں کی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں دونوں سمندر میں دکھائی دے رہی ہیں۔ اننیا پانڈے نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’میں آج دو چیزوں کو بہت مس کر رہی ہوں۔ ایک باہر گھومنا اور دوسرا سہانا کو۔ یوم پیدائش مبارک ہو سہانا۔ لیکن، تم ہمیشہ میری چھوٹی سی بے بی رہوگی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں سہانا خان کے بالی ووڈ ڈیبیو کی خبریں بھی آئی تھیں۔ ان کے بگ باس -13 کے کنٹسٹنٹ رہے عاصم ریاض کے ساتھ کرن جوہر کی فلم میں نظر آنے کو لے کر خبریں تھیں، جس پر خود عاصم ریاض نے ردعمل دیتے ہوئے خبروں کو افواہ بتایا تھا۔ وہیں خود شاہ رخ خان بھی واضح کرچکے ہیں کہ سہانا خان تعلیم مکمل ہونے کے بعد ہی خود طے کریں گی کہ انہیں فلموں میں اپنا کیریئر بنانا ہے یا نہیں۔

 



 




View this post on Instagram




 

Slowmotion ❤ #suhanakhan


A post shared by Suhana (@suhanakha2) on




First published: May 23, 2020 02:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading