ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ماں گوری خان کے ساتھ ممبئی کی بارش کا لطف لیتی نظر آئیں سہانا خان، وائرل ہوئی تصویریں

شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان (Suhana Khan) بھی بارش کا لطف لے رہی ہیں۔ سہانا خان کی ایک تصویر سوشل میڈیا (Social Media) پر خوب وائرل (Viral Photo) ہو رہی ہے، جس میں وہ ماں گوری خان کے ساتھ بارش کے لطف لیتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

  • Share this:
ماں گوری خان کے ساتھ ممبئی کی بارش کا لطف لیتی نظر آئیں سہانا خان، وائرل ہوئی تصویریں
ماں گوری خان کے ساتھ ممبئی کی بارش کا لطف لیتی نظر آئیں سہانا خان

ممبئی: نسرگ طوفان (Nisarag Cyclone) کی وجہ سے ان دنوں ممبئی (Mumbai) میں جم کر بارش ہو رہی ہے۔ کچھ لوگ بارش اور طوفان سے پریشان ہیں تو کچھ لوگ بارش کا لطف بھی لے رہے ہیں۔ مسلسل پڑ رہی گرمی سے بارش نے لوگوں کو کافی راحت دی ہے۔ بالی ووڈ کے کنگ خان یعنی شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان (Suhana Khan) بھی بارش کا لطف لے رہی ہیں۔ سہانا خان کی ایک تصویر سوشل میڈیا (Social Media) پر خوب وائرل (Viral Photo) ہو رہی ہے، جس میں وہ ماں گوری خان (Suhana Khan Enjoying Mumbai Rain with Mother Gauri Khan) کے ساتھ بارش کے لطف لیتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ سہانا خان کی یہ تصویر ان کے فین کلب کی طرف سے شیئر کی گئی ہے۔


واضح رہے کہ سہانا خان (Suhana Khan) ان دنوں اپنی فیملی کے ساتھ ہیں۔ حالانکہ وہ لاک ڈاون سے پہلے امریکہ میں تھیں۔ وائرل تصویر میں وہ اپنی ماں کے ساتھ بالکنی میں بیٹھی ہوئی ہیں۔ تصویر میں ان کے ساتھ ماں گوری خان (Gauri khan) بھی نظر آرہی ہیں۔ سہانا خان چیئر میں ہیں اور انہوں نے اپنے سامنے رکھے ٹیبل کے اوپر رکھ رکھا ہے۔ تصویر میں واضح طور پر پتہ چل رہا ہے کہ بارش ہو رہی ہے اور ماں - بیٹی دونوں ہی بارش کا لطف لے رہی ہیں۔


سہانا خان نے ابھی تک بالی ووڈ میں انٹری نہیں کی ہے، لیکن وہ کسی اسٹار سےکم نہیں ہیں۔ سوشل میڈیا میں لاکھوں لوگ انہیں فالو کرتے ہیں۔ سہانا خان سوشل میڈیا میں کافی سرگرم رہتی ہیں اور اسی کے ذریعہ وہ اپنے مداحوں سے جڑی رہتی ہیں۔ سہانا خان کی یہ تصویر کب کی ہے، فی الحال اس بات کی اطلاع ٹھیک طرح سے نہیں ہے، لیکن اس وقت ممبئی میں بارش ہو رہی ہے اور ایسے میں سہانا خان کی یہ تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے۔


 



 




View this post on Instagram




 

Exclusive: Enjoying 1st rain with mum💙🌧 #suhanakhan


A post shared by Suhana Khan (@suhanakhan__fb) on






سہانا خان نے حال ہی میں اپنی 20 ویں یوم پیدائش منائی تھی، جس کی تصویریں بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔ سہانا خان نے اپنے یوم پیدائش کے دن ایک سلو موشن ویڈیو بھی شیئر کیا تھا، جس میں وہ باڈی کان ڈریس میں دکھائی دے رہی تھیں۔ سہانا خان امریکہ میں پڑھائی کر رہی ہیں۔ وہ نیویارک میں فلم میکنگ کی باریکیوں کو سیکھ رہی ہیں۔ ان کے مداحوں کو کافی لمبے وقت سے اس بات کا انتظار ہے کہ کب وہ بالی ووڈ میں انٹری کریں گی۔

 



 




View this post on Instagram




 

Exclusive: Enjoying 1st rain with mum💙🌧 #suhanakhan


A post shared by Suhana Khan (@suhanakhan__fb) on




First published: Jun 06, 2020 05:03 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading