ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سہانا خان نے فینس کو دکھائی اپنے نیویارک والے عالیشان گھر کی جھلک ، تصاویر وائرل

سہانا خان (Suhana Khan) ان دنوں نیویارک میں اپنی تعلیم پوری کررہی ہیں ۔ حال ہی میں سہانا خان نے اپنے گھر کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں ۔

  • Share this:
سہانا خان نے فینس کو دکھائی اپنے نیویارک والے عالیشان گھر کی جھلک ، تصاویر وائرل
سہانا خان نے فینس کو دکھائی اپنے نیویارک والے عالیشان گھر کی جھلک ، تصاویر وائرل ۔ تصویر : @suhanakhan2/Instagram

بالی ووڈ کے کنگ یعنی شاہ رخ خان کی ہی طرح ان کی بیٹی سہانا خان بھی کم مشہور نہیں ہیں ۔ بھلے ہی سہانا نے فلمی دنیا میں ابھی تک قدم نہیں رکھا ہے ، لیکن سوشل میڈیا کی دنیا میں وہ کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ سوشل میڈیا پر سہانا خان کافی مشہور ہیں ۔ آئے دن سہانا اپنے فینس کے ساتھ تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ ان دنوں سہانا خان نیویارک میں ہیں ۔ حال ہی میں کنگ خان کی اکلوتی بیٹی نے اپنے گھر سے بہترین تصویریں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں ۔


سہانا خان نے گزشتہ سال ہی اپنے انسٹاگرام کو فینس کیلئے پبلک کیا تھا ، جس کی وجہ سے ان کی فین فالوئنگ مزید بڑھ گئی ہے ۔ سہانا خان ان دنوں نیویارک میں اپنی تعلیم پوری کررہی ہیں ۔ حال ہی میں سہانا خان نے اپنے گھر کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں ۔ سہانا خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے گھر کی جھلک دکھائی ہے ۔




ان تصویروں میں سہانا خان اپنے نیویارک والے گھر کے کونے میں کھڑی ہیں ، جہاں کی کھڑکی سے پورا نیویارک شہر صاف نظر آرہا ہے ۔ اس کھڑکی سے نیویارک کے اسکائی لائن کی پوری جھلک ملتی ہے ۔

سہانا خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوتی ہیں ۔ کنگ خان کی بیٹی کو کئی مرتبہ ان کی بولڈنیس کی وجہ سے ٹرول بھی کیا جاتا ہے ۔ لیکن سہانا کو ان ساری باتوں کوئی فرق نہیں پڑتا ہے ۔ سہانا مسلسل اپنی تصویر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ حال ہی میں شاہ رخ خان کی بیٹی اس وقت سرخیوں میں آئی تھیں ، جب انہوں نے اپنی کچھ بولڈ تصاویر شیئر کرنے کے بعد ڈیلیٹ کردی تھیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 14, 2021 10:21 PM IST