ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان دوستوں کے ساتھ پارٹی کرتی ہوئی نظر آئیں، نیلے رنگ کے ڈریس میں برپا کیا قہر

بالی ووڈ کے کنگ خان یعنی شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) کی بیٹی سہانا خان (Suhana Khan) نے اپنے دوستوں کے ساتھ پارٹی کرتی ہوئی نظر آئیں۔ سہانا خان نے نیلے رنگ کی ڈریس پہن کر اپنی گلیمرس تصویر شیئرکی۔

  • Share this:
شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان دوستوں کے ساتھ پارٹی کرتی ہوئی نظر آئیں، نیلے رنگ کے ڈریس میں برپا کیا قہر
بالی ووڈ کے کنگ خان یعنی شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) کی بیٹی سہانا خان (Suhana Khan) نے اپنے دوستوں کے ساتھ پارٹی کرتی ہوئی نظر آئیں۔ سہانا خان نے نیلے رنگ کی ڈریس پہن کر اپنی گلیمرس تصویر شیئرکی۔

ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور اسٹار کڈس میں سے ایک ہیں شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان (Suhana Khan)۔ سہانا خان اکثر کسی نہ کسی وجہ سے لائم لائٹ میں رہتی ہیں۔ سہانا خان اپنے دوستوں کے ساتھ مستی کرتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ سہانا خان کے دوست اروہان (Orhan Awatramani) نے سوشل میڈیا پر پارٹی کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں سہانا خان بھی نظر آرہی ہیں۔ یہ پارٹی گزشتہ منگل کے روز منعقد ہوئی تھی۔


سہانا خان کے دوست اورہان نے اپنے انسٹا گرام پر دوستوں کے ساتھ موج مستی کرتے ہوئے کولاج شیئر کئے ہیں۔ ان تصاویر میں سہانا خان سمیت سبھی الگ الگ طرح کے پوز دیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ اپنی دوست کے اس پوسٹ پر سہانا خان نے ایموجی شیئر کیا ہے۔ اورہان نے کئی اور تصاویر اور ویڈیوز شیئر کئے ہیں۔ کسی میں ڈانس کرتے ہوئے تو کسی میں فون پر لگے ہوئے نظر آرہے ہیں۔


(تصویر کریڈٹ: :orry1/Instagram)
(تصویر کریڈٹ: :orry1/Instagram)


اس کے علاوہ سہانا خان نے بھی اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ وہ نیلے رنگ کی اسٹریپ لیس فیگر ہگنگ ڈریس پہنے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ اپنی ڈریس کے ساتھ میچنگ کا پرس لئے ہوئے ہیں۔ اس تصویر میں ان کا چہرہ بہت ہلکار سا نظر آرہا ہے، پوری طرح نظر نہیں آرہا ہے۔

(تصویر کریڈٹ::suhanakhan2/Instagram)
(تصویر کریڈٹ::suhanakhan2/Instagram)


شاہ رخ خان اور گوری خان کی بیٹی سہانا خان نے گزشتہ سال ہی اپنے انسٹا گرام اکاونٹ کو عوامی کیا ہے۔ ایک سال میں ہی 1.9 ملین فالورس ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے کئی فین کلب بھی ہیں۔ سہانا خان اکثر اپنے دوستوں کے ساتھ مستی کرتے ہوئے اور ورک آوٹ کی تصویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

سہانا خان اس وقت نیویارک یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ اپنے والدین اور بھائی کے ساتھ طویل وقت ہندوستان میں گزارنے کے بعد جنوری میں پھر امریکہ چلی گئی ہیں۔ کووڈ-19 وبا کے دوران ممبئی میں اپنی فیملی کے ساتھ رہیں۔ اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سہانا خان بھی اداکار بنانا چاہتی ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 09, 2021 05:26 PM IST