بالی ووڈ کی مقبول ترین اسٹار کڈ سہانا خان (Suhana Khan) ہمیشہ کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ حال ہی میں شاہ رخ خان (Shahrukh Khan) کی اشتہاری فلم میں بھی سہانا خان کی آواز سنی گئی ہے۔ اب سہانا خان کا بولڈ اوتار منظر عام پر آگیا ہے۔ دراصل، اننیا پانڈے (Ananya Panday)، شنیا (Shanaya) اور سہانا کی کچھ تصویریں اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں، جن میں سبھی کافی مزے کے موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔ ابرام بھی سہانا کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔
اننیا پانڈے، شنایا اور سہانا خان بچپن سے ہی ایک دوسرے کے ساتھ نظر آتی ہیں۔ تین بہترین دوست ہر خاص موقع کو منانا نہیں بھولتیں۔ تینوں دوستوں نے یوم خواتین کے موقع پر کوالٹی ٹائم بھی گزارا۔ شنایا کپور نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں تینوں سوئمنگ پول کے اندر پوز دیتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ اس ویڈیو میں تینوں کا گلیمرس انداز نظر آ رہا ہے۔ ماضی میں بھی سہانا خان اپنے گلیمرس انداز کی وجہ سے لوگوں کی توجہ حاصل کر چکی ہیں۔
اگر فلمی کیرئیر کی بات کی جائے تو شنیا کپور دھرما پروڈکشن کی فلم 'بےدھڑک' سے ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔ اداکار سنجے کپور اور مہیپ کپور کی بیٹی شنیا کپور کی فلم کا پوسٹر حال ہی میں لانچ کیا گیا، جس میں انہیں خوب پسند کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی اننیا پانڈے نے بالی ووڈ میں کئی فلمیں کی ہیں اور حال ہی میں ان کی فلم 'گہرائیاں' رلیز ہوئی ہے۔ اس فلم میں اننیا پانڈے کی بھی کافی تعریف ہوئی ہے۔ اننیا کو بھی پہلی بار دیپیکا پاڈوکون کے ساتھ اسکرین شیئر کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
شاہ رخ خان کی بیٹی Suhana Khan خان نے شیئر کی بیڈروم کی تصویر، بھائی کے ساتھ مستی کرتی آئیں نظر
:سہانا خان کے ڈیبیو کی چرچا بھی کافی دنوں سے چل رہی ہے۔ شاہ رخ خان پہلے بھی کئی مواقع پر کہہ چکے ہیں کہ سہانا خان اداکاری میں دلچسپی رکھتی ہیں لیکن فیصلہ سہانا خان پر ہوگا کہ وہ اپنے کیرئیر میں کیا کرنا چاہتی ہیں۔ اپنے ڈیبیو سے پہلے ہی سہانا کی بہت بڑی فین فالوونگ ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔