ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

نیویارک میں انتہائی شاندار اپارٹمنٹ میں رہتی ہیں سہانا خان ، دیکھئے اسٹارکڈ کے بیڈروم کی جھلک

سہانا خان (Suhana Khan) کتنی شاندار زندگی جیتی ہیں ، یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ۔ حال ہی میں سہانا نے نیویارک میں واقع اپنے اپارٹمنٹ کی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں ، جنہیں دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ نیویارک میں ان کا اپارٹمنٹ ممبئی میں واقع منت سے کچھ کم نہیں ہے ۔

  • Share this:
نیویارک میں انتہائی شاندار اپارٹمنٹ میں رہتی ہیں سہانا خان ، دیکھئے اسٹارکڈ کے بیڈروم کی جھلک
(photo credit: instagram/@suhanakhan2)

ممبئی : بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اکثر اپنی لائف اسٹائل کو لے کو سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ سہانا آئے دن اپنے دوستوں کے ساتھ اپنی پارٹی کی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ اپنی فٹنس کو لے کر بھی سہانا سرخیوں میں بنی رہتی ہیں ۔ سہانا کتنی شاندار زندگی جیتی ہیں ، یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ۔ حال ہی میں سہانا نے نیویارک میں واقع اپنے اپارٹمنٹ کی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں ، جنہیں دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ نیویارک میں ان کا اپارٹمنٹ ممبئی میں واقع منت سے کچھ کم نہیں ہے ۔


حال ہی میں سہانا خان نے اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی ، جس میں وہ اپنے اپارٹمنٹ میں بیٹھ کر پوز دیتی نظر آئی تھیں ۔ تصویر میں سہانا سفید رنگ کی ڈریس پہنے کیمرے کیلئے پوز دیتی نظر آئی تھیں ۔ ان کی یہ تصویر ان کے فینس کے درمیان کافی پسند کی گئی تھی ۔ اب انہوں نے اپنے فینس کو اپارٹمنٹ کے اندر کی جھلک دکھائی ہے ، جس سے پتہ چلتا ہے کہ سہانا نیویارک میں جس اپارٹمنٹ میں رہ رہی ہیں ، اس کی سہولیات کسی سیون اسٹار ہوٹل سے کم نہیں ہے ۔


(photo credit: instagram/@suhanakhan2)
(photo credit: instagram/@suhanakhan2)


سہانا کا بیڈ روم دیکھنے کے بعد ان کے فینس کمنٹ کرتے ہوئے ان کے بیڈروم کی تعریف کررہے ہیں ۔ انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں یہ تصویریں شیئر کی ہیں ، جو اب سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی سرخیوں میں سہانا خان کا پینڈینٹ بھی ہے کو جو ہر کسی کی توجہ اپنی جانب کھینچ رہا ہے ۔ تصویر میں سہانا اوم کا پینڈینٹ پہنے نظر آرہی ہیں ۔ اس سے پہلے بھی سہانا نے ایک تصویر شیئر کی تھی ، جس میں وہ یہ پینڈینٹ پہنے دکھی تھیں ، لیکن بعد میں انہوں نے یہ تصویر ڈیلیٹ کردی تھی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 22, 2021 06:07 PM IST