உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شاہ رخ خان کی لاڈلی سہانا خان نے رکشا بندھن پر بھائیوں کے ساتھ شیئر کی تصویر، آرین - ابرام پر خوب لٹایا پیار

    سہانا خان (Suhana Khan Instagram Post) نے انسٹا گرام اسٹوری پر اپنے بڑے بھائی آرین خان (Aryan Khan) اور چھوٹے بھائی ابرام کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔ سہانا خان سوشل میڈیا کوئن ہیں۔ وہ جو کچھ بھی شیئر کرتی ہیں وہ وائرل ہو جاتا ہے۔ مداح ان کے ایک ایک پوسٹ کا انتظار کرتے ہیں۔

    • Share this:
      ممبئی: شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) اور گوری خان کی لاڈلی سہانا خان (Suhana Khan) نے رکشا بندھن (Rakshabandhan) پر ایک پوسٹ کیا۔ سہانا خان سوشل میڈیا کوئن ہیں، وہ جو کچھ بھی شیئر کرتی ہیں، وہ وائرل ہوجاتا ہے۔ مداح ان کے ایک ایک پوسٹ کا انتظار کرتے ہیں۔ اس درمیان رکشا بندھن کے خاص موقع پر سہانا خان نے بھائی آرین خان (Aryan Khan) اور ابرام خان (Abram Khan) کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔

      سہانا خان نے انسٹا گرام (Suhana Khan Instagram Post) پر بڑے بھائی آرین خان (Aryan Khan) کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔ تصویر میں دونوں ایک ساتھ پوز دیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، اس دوران سہانا خان مسکرا رہی ہیں۔ دوسری طرف انہوں نے ابرام کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ اپنے چھوٹے بھائی کو پورے پیار اور محبت سے گلے لگاتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک اور تھرو بیک تصویر شیئر کی، جس میں تینوں بھائی بہن دکھائی دے رہے ہیں۔ سہانا خان کی تصویر دیکھ کر ظاہر ہے کہ وہ اپنے بھائیوں کو کافی یاد کر رہی ہیں۔

      suhana khan
      سہانا خان (Suhana Khan) نے رکشا بندھن (Rakshabandhan) پر ایک پوٹس کیا۔ تصویر کریڈٹ: @SuhanaKhan instagram

      سہانا خان گزشتہ دنوں اپنے بالی ووڈ ڈیبیو کو لے کر بھی سرخیوں میں رہیں۔ پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق، زویا اختر (Zoya Akhtar) انٹرنیشنل کارمک بک آرچی (Archie) پر فلم بنانے جا رہی ہیں۔ زویا اختر اس کامک بک کے ہندوستان تبدیلی پر کام کر رہی ہیں، جس کے لئے ان کی پہلی پسند سہانا خان ہیں۔ حالانکہ ابھی سہانا خان اور ان کے والد شاہ رخ خان کی طرف سے کوئی کنفرمیشن نہیں آیا ہے۔ آرچی (Archie) کچھ دوستوں کے ایک گروپ کی کہانی ہے، جو ایک ساتھ گھومنے کے لئے نہیں نکلتے ہیں اور یادیں بناتے ہیں۔ اس شاندار وینچر میں زویا اختر کے دو اور اسٹار کڈس لانچ کرنے کی زبردست چرچا ہے۔

      واضح رہے کہ سہانا خان اداکاری کی دنیا میں کوئی نئی نہیں ہیں، انوہں نے لندن میں ’رومیو اور جولیٹ‘ ناٹک میں حصہ لیا تھا۔ حال ہی میں سہانا خان نے ایک خاص ڈرائنگ بنائی تھی۔ یہ ڈرائنگ ان کی ماں گوری خان کی ہے۔ سہانا خان نے اپنی ڈرائنگ کی صلاحیت کو مداحوں کو دکھانے کی کوشش کی تھی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: