اس ایکٹر سے شادی کرنا چاہتی تھیں سُلکشنا پنڈت، جب نہیں ہوپائی تو تاعمر رہ گئیں Unmarried!
ماضی کی مشہور اداکارہ سلکشنا پنڈت نے اس لئے نہیں تاعمر نہیں کی شادی۔
سلکشنا نے اپنے دور کے کئی بڑے ستاروں کے ساتھ کام کیا، جن میں شتروگھن سنہا، جتیندر، ونود کھنہ، ششی کپور، سنجیو کمار اور یہاں تک کہ بالی ووڈ کے پہلے سوپر اسٹار راجیش کھنہ بھی شامل ہیں۔ تاہم سلکشنا پنڈت کا دل اداکار سنجیو کمار پر آگیا۔
بات ہے ماضی کی مشہور اسٹار سلکشنا پنڈت کی جن کی زندگی کسی فلمی کہانی سے کم نہیں تھی۔ جی ہاں، ہم یہ اس لیے کہہ رہے ہیں کہ سلکشنا کی زندگی میں کچھ ایسا ہوا جو عام طور پر صرف فلموں یا ٹی وی سیریلز میں ہی نظر آتا ہے۔ سلکشنا پنڈت نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز سال 1975 میں فلم 'الجھن' سے کیا، جس میں سلکشنا کے مدمقابل ہیرو سنجیو کمار تھے۔
سلکشنا نے اپنے دور کے کئی بڑے ستاروں کے ساتھ کام کیا، جن میں شتروگھن سنہا، جتیندر، ونود کھنہ، ششی کپور، سنجیو کمار اور یہاں تک کہ بالی ووڈ کے پہلے سوپر اسٹار راجیش کھنہ بھی شامل ہیں۔ تاہم سلکشنا پنڈت کا دل اداکار سنجیو کمار پر آگیا، ان کا کہنا تھا کہ اداکارہ سنجیو کمار سے ہی شادی کرنا چاہتی ہیں۔ تاہم کہانی میں ایک ٹوئسٹ آیا، جتنی سلکشنا سنجیو کمار کو پسند کرتی تھی، سنجیو کمار اپنے دور کی مشہور اداکارہ ہیما مالنی کو چاہتے تھے۔
جی ہاں، میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجیو کمار ہیما مالنی کے مداح تھے اور اداکارہ سے شادی کرنا چاہتے تھے۔ یہاں تک کہا جاتا ہے کہ سنجیو کمار نے ہیما مالنی کو ایک بار نہیں بلکہ دو بار پرپوز کیا تھا لیکن کامیابی نہیں مل سکی تھی۔
کہا جاتا ہے کہ جب ہیما کی شادی نہ ہو سکی تو سنجیو کمار نے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ایسے میں جب سلکشنا پنڈت سنجیو کمار سے اپنی شادی کی بات کرنے گئی تو انہیں مایوسی ہوئی۔ نتیجہ یہ ہوا کہ سلکشنا پنڈت نے بھی ساری زندگی شادی نہیں کی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔