کرونا وائرس (Coronavirus) کے مدنظر ان دنوں ملک میں 21 دنوں کے لاک ڈاون ( Lockdown) کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ لاک ڈاون اس وائرس سے لوگوں کو بچانے کے لئے ہی لگایا گیا ہے لیکن اس کے بعد بھی مسلسل ایسی تصویریں اور ویڈیوز سامنے آ رہے ہیں جن میں لوگ گھر سے باہر نکل رہے ہیں۔ یہاں تک کہ کئی بار پولیس کو لوگوں پر لاٹھی بھی برسانی پڑی ہے۔ ایسے میں بالی ووڈ کے کئی ستاروں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے لوگوں کو یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ گھر سے باہر نہ نکلیں اور اس لاک ڈاون پر پوری طرح سے عمل کریں۔ لیکن سنیل گرورو (Sunil Grover) نے لوگوں کو یہ بات کچھ الگ ہی انداز میں بتائی ہے۔ انہوں نے خود پولیس سے ڈنڈے کھاتے ہوئے اپنی تصویر لوگوں کے ساتھ ساجھا کی ہے۔
سنیل گرورو نے ایک تصویر شئیر کی ہے جس کے ایک حصے میں وہ سڑک پر چلتے اور دوسرے حصے میں وہ پولیس کے ڈنڈے کھاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس تصویر کے ایک حصے میں لکھا ہے ’ گھر سے نکلتے ہی‘ اور دوسرے حصے میں لکھا ہے ’ کچھ دیر چلتے ہی‘۔ اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ’ بھگوان کی خاطر گھر میں ہی رہو‘۔ آپ بھی دیکھیں یہ تصویر۔
سنیل گرورو کی اس تصویر پر لوک کافی کمنٹ کر رہے ہیں اور لاکھوں لوگ اسے لائک بھی کر چکے ہیں۔ اس سے وہ لوگوں کو سمجھا رہے ہیں کہ اس لاک ڈاون کے وقت وہ گھر پر ہی رہیں۔
Published by:Nadeem Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔