’غدر2‘ کی شوٹنگ سیٹ پر جمع ہوئی بھیڑ،سنی دیول کو دیکھنے کے لیے پاگل ہوئی پبلک
’غدر2‘ کی شوٹنگ سیٹ پر جمع ہوئی بھیڑ،سنی دیول کو دیکھنے کے لیے پاگل ہوئی پبلک
غدر ہندی سینما کی سب سے زیادہ دیکھی گئی سوپر ہٹ فلموں میں سے ایک ہے۔ فلم کے گانے اور ڈائیلاگ آج بھی لوگوں کی زبان پر ہیں۔ ان دنوں غدر 2 کی شوٹنگ زوروں پر چل رہی ہے۔
بالی ووڈ ایکٹر سنی دیول ان دنوں اپنے بلاک بسٹر فلم غدر کے سیکوئیل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ غدر ہندی سینما کی سب سے زیادہ دیکھی گئی سوپر ہٹ فلموں میں سے ایک ہے۔ فلم کے گانے اور ڈائیلاگ آج بھی لوگوں کی زبان پر ہیں۔ ان دنوں غدر 2 کی شوٹنگ زوروں پر چل رہی ہے اور شائقین میں بھی اس کو لے کر کافی جوش ہے۔
صبح 4 بجے شوٹنگ دیکھنے پہنچے فینس فلم ڈائریکٹر انیل شرما ہی غدر2 کو بھی ڈائریکٹ کررہے ہیں۔ قریب 21 سال بعد فلم کا سیکوئیل آرہا ہے جس کو لے کر پبلک میں کریز بنا ہوا ہے۔ فلم کو لے کر جانکاری سامنے آئی ہے کہ غدر 2 کی شوٹنگ سیٹ پر بھاری بھیڑ جمع ہورہی ہے۔ سنی دیول اور امیشا پٹیل کے فینس شوٹنگ دیکھنے صبح 4 بجے سے سیٹ پر پہنچ رہے ہیں۔ فلم کو لے کر شائقین کی دیوانگی بڑھتی ہی جارہی ہے۔
ڈائریکٹر نے شیئر کیا ویڈیو فلم ڈائریکٹر انیل شرما نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں غدر 2 کی شوٹنگ دیکھنے پہنچی فینس کی بھیڑ نظر آرہی ہے۔ یہ سبھی لوگ صبح 4 بجے سے شوٹنگ سیٹ پر پہنچ گئے تھے۔ اتنی بھیڑ کو دیکھ کر ڈائریکٹر اور اسٹارس سب حیران رہ گئے۔ پھر انیل شرما نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر یہ ویڈیو شیئر کردیا۔ ویڈیو کے بیک گراونڈ پر غدر فلم کا گانا مسافر جانے والے بج رہا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔