உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    امرتا سنگھ نے سنی دیول کے ساتھ کرلی ہوتی شادی، اگر یہ سچائی نہیں آئی ہوتی سامنے

    امرتا سنگھ جتنی اپنی فلموں کے لئے مشہور ہوئیں، اتنی ہی اپنی پرسنل لائف کو لے کر بھی مشہور ہوئیں۔ امرتا سنگھ نے جب سے چھوٹے سیف علی خان (Saif Ali Khan) سے شادی کی، تب بھی سرخیوں میں رہی اور جب پہلی بار پیار میں پڑیں تب بھی سرخیوں میں رہی۔

    • Share this:
      ممبئی: 80 کی دہائی میں اداکارہ امرتا سنگھ (Amrita Singh) اپنی زبردست اداکاری سے ہندی فلم انڈسٹری میں چھا گئی تھیں۔ اپنی پہلی ہی فلم ’بیتاب (Betaab)‘ سے کامیاب اداکارہ امرتا سنگھ نے پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ امرتا سنگھ جتنی اپنی فلموں کے لئے مشہور ہوئیں، اتنی ہی اپنی پرسنل لائف کو لے کر بھی مشہور ہوئیں۔ امرتا سنگھ نے جب سے چھوٹے سیف علی خان (Saif Ali Khan) سے شادی کرائی، تب بھی سرخیوں میں رہی اور جب پہلی بار پیار میں پڑی تب بھی سرخیوں میں رہی۔

      دھرمیندر اپنے بیٹے سنی دیول کے لئے فلم ’بیتاب‘ بنا رہے تھے۔ دھرمیندر، سنی دیول کے لئے نیو کمر اداکارہ کی تلاش میں تھے اور امرتا انہیں پسند آگئی تھیں۔ حالانکہ کہتے ہیں کہ اس رول کے لئے منداکنی اور میناکشی شیشادری نے بھی آڈیشن دیا تھا، لیکن امرتا کی معصومیت دھرمیندر کو پسند آگئی اور اس طرح سنی دیول کی ہیروئن بن گئیں۔ اس فلم کے ڈائریکشن کی ذمہ داری دھرمیندر نے راہل رویل کو دی۔ سنی دیول اور امرتا سنگھ کی ڈیبیو فلم ’بیتاب‘ ریلیز ہوتے ہی چھا گئی۔ سلور اسکرین پر سنی دیول - امرتا سنگھ کی جوڑی اتنی زبردست ہٹ رہی کہ دونوں راتوں رات اسٹار بن گئے۔ فلم میں کام کرنے کے دوران امرتا سنگھ اور سنی دیول ایک دوسرے کے بے حد قریب آگئے۔

      (تصویر کریڈٹ: Movies N Memories/Twitter)

      سنی دیول کی سچائی سے بے خبر تھیں امرتا سنگھ

      امرتا سنگھ اور سنی دیول کی سپرہٹ جوڑی نے ایک اور فلم میں ساتھ میں کام کیا اور ان کا عشق پروان چڑھ گیا۔ امرتا سنگھ نے سنی دیول سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا، لیکن ایک ایسی سچائی تھی، جس سے امرتا سنگھ بے خبر تھیں۔ دین دنیا سے بے خبر امرتا سنگھ، سنی دیول کے ساتھ سنہرے خواب بننے میں مصروف رہیں۔

      (تصویر کریڈٹ: Movies N Memories/Twitter)

      سنی دیول کی سچائی سن کر ٹوٹ گیا امرتا سنگھ کا دل

      دراصل، سنی دیول کی فلموں پر اثر نہ پڑے، اس لئے دھرمیندر نے سنی دیول کی پرسنل لائف کو چھپا کر رکھا تھا۔ کہتے ہیں کہ سنی دیول پہلے سے ہی شادی شدہ تھے اور اس سچائی کو فلم ریلیز سے قبل باہر نہیں آنے دینا چاہتے تھے۔ جب امرتا سنگھ اور سنی دیول کے افیئر کی خبریں تیزی سے پھیلنے لگیں تو امرتا سنگھ کی ماں نے لگام لگانا شروع کردیا۔ انہیں یہ رشتہ پسند نہیں تھا۔ ضد پر اڑی امرتا سنگھ اور ان کی ماں نے جب سنی دیول سے شادی کے بارے میں بات کی تو سنی دیول نے اپنے شادی شدہ ہونے کی اصلیت بیان کی۔ یہ سن کر امرتا سنگھ کا دل بری طرح سے ٹوٹ گیا۔ اس کے بعد انہوں نے سنی دیول سے دوری بنالی۔

      فلم ’بیتاب‘ کے گانے بھی بے حد شاندار تھے۔ اس فلم کا گانا ’جب ہم جواں ہوں گے، جانے کہاں ہوں گے‘ آج بھی نوجوان دلوں کو دھڑکا دیتا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: