உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ’Gadar-2‘ کو لے کر کافی پرتجسس ہیں سنی دیول، جلد ہوگا فلم کی ریلیز ڈیٹ کا اعلان

    غدر-2 کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں سنی دیول۔ یہ ہے وجہ۔

    غدر-2 کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں سنی دیول۔ یہ ہے وجہ۔

    Sunny Deol On Gadar 2: سال 2001 میں آئی غدر (Gadar) نے ہندی سینما میں تہلکہ مچادیا تھا۔ سنی دیول اور امیشا پٹیل غدر نے ہر طرف جم کر سنسنی مچائی۔ باکس آفس پر بھی غدر فلم نے زبردست مظاہرہ کیا تھا۔ سکینہ اور تارا سنگھ کی لو اسٹوری کو شائقین نے کافی پسند کیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad
    • Share this:
      Sunny Deol On Gadar 2: ہندی سینما کے مشہور اداکاراوں کا ذکر جب بھی کیا جائے گا تو اس میں سنی دیول کا نام ضرور شامل ہوگا۔ موجودہ وقت میں سنی دیول اپنی آنے والی فلم چپ کے پروموشن میں لگے ہوئے ہیں۔ اس درمیان سنی نے اپنی موسٹ اوٹیڈ فلم غدر کے سیکویل (Gadar2) کو لے کر بڑا اپ ڈیٹ دیا ہے۔ اس موقع پر سنی کے ساتھ چپ فلم میں ان کے ساتھی ذوالقر سلمان (Dulquer Salmaan) بھی موجود رہے ہیں۔

      غدر2 کو لے کر کافی پرتجسس ہوں-سنی دیول
      حال ہی میں سنی دیول نے ایک انٹرویو میں ان کی فلم غدر2 کو لے کر پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ غدر جیسی بڑی فلم کا سیکویل بنانا ہمارے لیے بہت بڑی چیلنج ہے، اس کی شروعات کرنا تھوڑا مشکل رہا تھا، لیکن اب مجھے لگتا ہے کہ لوگ مجھے چیزوں کی چیر پھاڑ کرتے دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ اس درمیان غدر2 کو لے کر میں کافی ایکسائٹیڈ ہوں۔ اس فلم پر مجھے پورا بھروسہ ہے۔ میں جس سے بھی ملتا ہوں تو ہر کسی کا یہی سوال رہتا ہے کہ غدر2 کب آرہی ہے۔ ہماری فلم کی شوٹنگ اگلے مہینے اکتوبر میں شروع ہوجائے گی، جو کہ دسمبر تک پوری ہونے کی امید ہے۔ اس دوران چپ ایکٹر ذوالقر سلمان کا کہنا ہے کہ وہ بھی بڑے پردے پر تارا سنگھ کو واپسی کرتے دیکھنے کے لئے بڑی ہی بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      دولہا بنیں گے’گڈوبھیا‘،6اکتوبر نہیں اب اس تاریخ کو ہوگی رچا چڈھا-علی فضل کی شادی

      یہ بھی پڑھیں:
      دیپیکا پڈوکون کے الماری میں رہتی ہیں یہ ساری چیزیں، اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرکے دکھائی جھلک

      کب ریلیز ہوگی غدر2
      سال 2001 میں آئی غدر (Gadar) نے ہندی سینما میں تہلکہ مچادیا تھا۔ سنی دیول اور امیشا پٹیل غدر نے ہر طرف جم کر سنسنی مچائی۔ باکس آفس پر بھی غدر فلم نے زبردست مظاہرہ کیا تھا۔ سکینہ اور تارا سنگھ کی لو اسٹوری کو شائقین نے کافی پسند کیا۔ یہی وجہ ہے کہ ڈٓئریکٹر انیل شرما کے ڈائریکشن میں بنی غدر آج بھی مقبول ہے۔ معلوم ہو کہ اس انٹرویو کے دوران سنی دیول نے بتایا ہے کہ اگلے سال 2023 شروعاتی وقت کے آس پاس غدر 2 کو ریلیز کیا جاسکتا ہے۔ فلم ڈائریکٹر جلد ہی ریلیز ڈیٹ کا اعلان کرسکتے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: