ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ کی اداکارہ سنی لیونی نےبولا سنی دیول کا ڈائیلاگ: دیکھیں ویڈیو

بالی وڈ کی اداکارہ سنی لیونی نے ماچومین سنی دیول کا ڈائیلاگ بول کر شائقین کو مسحور کردیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 13, 2019 09:36 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بالی وڈ کی اداکارہ سنی لیونی نےبولا سنی دیول کا ڈائیلاگ: دیکھیں ویڈیو
بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی

بالی وڈ کی اداکارہ سنی لیونی نے ماچومین سنی دیول کا ڈائیلاگ بول کر شائقین کو مسحور کردیا۔سنی لیونی اپنی فلموں کے علاوہ اپنے سینس آف ہیومر کے لئے بھی مشہور ہیں ۔ ان کا ایک ویڈیو منظرعام پر آیا ہے جس میں وہ سنی دیول کا مشہور ڈائیلاگ بولتی نظر آرہی ہیں۔


سنی جب ایک پروگرام میں پہنچیں تو وہاں کے میزبان نے انہیں سنی دیول کا مشہور ڈائیلاگ بولنے کے لئے کہا۔ سنی لیونی نے جیسے ہی فلم ’دامنی‘ کا مشہور ڈائیلاگ ’’یہ ڈھائی کلو کا ہاتھ جب کسی پر پڑتاہے تو آدمی اٹھتا نہیں اٹھ جاتا ہے‘‘ بولا تو وہاں موجود ناظرین ہنس پڑے۔




 




View this post on Instagram




 

Here’s @sunnyleone saying Sunny Deol’s famous dialogue at an event recently and it will definitely make you fall in love with her #instadaily #ManavManglani


A post shared by Manav Manglani (@manav.manglani) on Dec 10, 2019 at 10:53pm PST





سنی لیونی نے پچھلی مرتبہ ٹی وی ریئلٹی شو اسپلٹس ولا کی میزبانی کی تھی۔ جلد ہی وہ فلم ’ویرمادیوی‘ سےتمل فلموں میں ڈیبیو کر رہی ہیں جس میں ان کے ساتھ نودیپ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ سنی کی یہ فلم تمل کے علاوہ ہندی ، ملیالم ، کنڑ اور تیلگو زبانوں میں بھی ریلیز کی جائے گی۔
First published: Dec 13, 2019 09:35 AM IST