اپنا ضلع منتخب کریں۔

    مالدیپ میں فیملی کے ساتھ چھٹیوں کا لطف لے رہی ہیں سنی لیونی، بلو بکنی میں دیا پوز

    سنی لیونی (Sunny Leone) اپنی فیملی کے ساتھ چھٹیاں منانے مالدیپ (Maldives)  پہنچی ہیں۔ اداکارہ اپنے مداحوں کو اپڈیٹ کرنے کے لئے سوشل میڈیا پر اپنے ویکیشن کی تصاویر اور ویڈیوز مسلسل شیئر کر رہی ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی: بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ سنی لیونی (Sunny Leone) اپنی فیملی کے ساتھ چھٹیاں منانے مالدیپ (Maldives) پہنچی ہیں۔ اداکارہ اپنے مداحوں کو اپڈیٹ کرنے کے لئے سوشل میڈیا پر اپنی چھٹیوں کی تصاویر اور ویڈیوز مسلسل شیئر کر رہی ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور مداحوں کے ساتھ انٹریکشن کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی ہیں۔ ان دنوں سنی لیونی اپنے ویکیشن کو خوب انجوائے کر رہی ہیں، جس کا پتہ ہمیں اداکارہ کے سوشل میڈیا پوسٹ سے چل رہا ہے۔

      سنی لیونی (Sunny Leone Maldives Vacation) نے اپنے انسٹا گرام پیج پر اپنی بے حد خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔ تصویر میں سمندر کے ساحل پر بلو بکنی میں سنی لیونی گلیمرس پوز دیتی دکھائی دے رہی ہیں۔ اس کے علاوہ اداکارہ نے ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے، جس میں سنی لیونی کو لائف کا جشن مناتے ہوئے شیمپین کی بوتل کھولتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے پوسٹ کرکے کیپشن میں لکھا، ’جنت میں آپ کا استقبال ہے!!! میرے علاوہ! پارٹی کرنے اور زندگی کا جشن منانے کا وقت‘۔ یہاں دیکھئے سنی لیونی کا پوسٹ۔

      View this post on Instagram

      A post shared by Sunny Leone (@sunnyleone)

      اس سے قبل سنی لیونی نے ایک ایسا ویڈیو شیئرکیا تھا، جسے دیکھنے کے بعد ان کے مداح ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہوگئے تھے۔ اداکارہ کے مداح کو ان کا یہ ویڈیو کافی دلچسپ لگ رہا تھا۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ جب سنی لیونی زمین پر لیٹ کر رول کر رہی تھیں، تب پیچھے سے کوئی پوچھتا ہے کہ یہ کیا چل رہا ہے سنی لیونی؟ اس پر سنی کہتی ہیں کہ وہ پروڈکشن والوں کے پیسے بچا رہی ہیں۔ کچھ دیر بعد سنی لیونی زمین سے اٹھ کر اپنے کپڑے جھاڑنے لگتی ہیں۔

      View this post on Instagram

      A post shared by Sunny Leone (@sunnyleone)

      ورک فرنٹ کی بات کریں تو سنی لیونی نے حال ہی میں اپنی کثیر لسانی فلم ’شیرو (Shero)‘ کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔ شری جیت وجین کے ذریعہ بنائی گئی اس تھریلر فلم کو ملیالم، تیلگو، تمل اور ہندی میں ریلیز کی جائے گی۔ ساتھ ہی سنی لیونی کرکٹر- اداکار شری سنت (Sreesanth) کی بالی ووڈ میں پہلی فلم میں لیڈ رول نبھائیں گی۔ ’پٹہ‘ نام کی اس فلم کی ہدایت کاری اور اسکرین رادھا کرشنن کریں گے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: