உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جانیں، سنی لیونی نے کیسے دہلی کے اس نوجوان کی اڑا دی ہے نیند!۔

    سنی لیونی: فائل فوٹو

    سنی لیونی: فائل فوٹو

    پنیت اگروال کو پچھلے دو دن سے فحش کالیں اور پیغامات مل رہے ہیں۔

    • Share this:
      بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی ایک طویل عرصہ بعد فلم ’ارجن پٹیالہ‘ سے بڑے پردے پر نظر آئیں۔  وہ ایک طویل عرصہ سے بڑے پردے پر سرگرم نہیں تھیں کیونکہ فی الحال وہ چھوٹے پردے  پر کافی مصروف تھیں۔ وہیں، سنی کی ایک چھوٹی سی غلطی نے انہیں نہیں، بلکہ ایک انجان شخص کو مصیبت میں ڈال دیا ہے۔

      دراصل، سنی ’ ارجن پٹیالہ‘ فلم میں ایک ڈائیلاگ کے دوران اپنا فون نمبر بولتی ہیں۔ نمبر بولنے کے دوران شاید فلم کی کاسٹ اس بات سے بے خبر تھی کہ یہ جس کا نمبر ہے، اس پر آگے کیا گزرے گی؟ اصل میں سنی نے فلم میں جو نمبر بولا ہے وہ ایک ایسے شخص کا ہے جو دہلی کے موریہ انکلیو علاقہ میں رہتا ہے۔ وہ ایک پرائیویٹ کمپنی میں سینئر ایگزیکٹیو ہے۔ اس شخص کا نام پنیت اگروال ہے۔

      پنیت اگروال کو پچھلے دو دن سے فحش کالیں اور پیغامات مل رہے ہیں۔ پنیت اگروال نے بتایا ، "جب وہ پوچھ رہے ہیں تو ان کو ایک ہی جواب مل رہا ہے کہ فلم میں سنی لیونی نے یہ نمبر بتایا ہے‘‘۔ فون کرنے والے ہر بار سنی لیونی سے ملنے کی بات کرتے ہیں۔ پنیت اگروال کو بار بار یہ بتانا پڑ رہا ہے کہ یہ نمبر ان کا ہے نہ کہ سنی لیونی کا۔

      انکلیو تھانے میں شکایت درج

      فرضی کالز اور میسیجیز سے پریشان ہو کر اتوار کی رات کو متعلقہ شخص نے موریہ انکلیو تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔ شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ سنی جو نمبر بولتی ہیں وہ ان کا ہے۔ فلم میں بغیر اجازت ایسے کسی کا نمبر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

       
      First published: