سنی لیونی کی فلم ’OMG‘ کی سامنے آئی ریلیز ڈیٹ، فلمی پردے پر نظر آئے گا اداکارہ کا کوئن اوتار

سنی لیونی کی فلم ’OMG‘ کی سامنے آئی ریلیز ڈیٹ، فلمی پردے پر نظر آئے گا اداکارہ کا کوئن اوتار

سنی لیونی کی فلم ’OMG‘ کی سامنے آئی ریلیز ڈیٹ، فلمی پردے پر نظر آئے گا اداکارہ کا کوئن اوتار

اوہ مائی گھوسٹ کی زیادہ تر شوٹنگ ممبئی میں ہوئی ہے۔ فلم میں سنی لیون کے علاوہ ستیش، یوگی بابو، سنجنا اور درشا گپتا اور تلک رمیش بھی نظر آئیں گے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    اداکارہ سنی لیون’اوہ مائی گھوسٹ‘ فلم کے ساتھ تمل فلم انڈسٹری میں اپنا پہلا قدم رکھنے جارہی ہیں۔ سندھانئی سیئی‘ فلم فیم آر یووان نے اس فلم کا ڈائریکشن کیا ہے۔ فینٹیسی ہارر کامیڈی کے ساتھ 30 دسمبر 2022 کو اسکرین پر یہ فلم ریلیز ہونے جارہی ہے۔ فلم کو سینسر بورڈ نے U/A سرٹیفکیٹ کے ساتھ منظوری دے دی ہے۔

    او ایم جی کی ریلیز ڈیٹ کا اعلان
    سنی لیونی نے کچھ دن پہلے اس فلم سے اپنا لُک شیئر کیا تھا، وہیں اب اپنے آفیشیل انسٹاگرام اکاونٹ سے انہوں نے ’او ایم جی‘ کی ریلیز ڈیٹ کے ساتھ ایک پوسٹر بھی شیئر کیا ے۔ سنی لیونی اس فلم میں ایک گھمنڈی رانی کا رول نبھاتی نظر آئیں گی۔ ان کے کردار کی بات کریں تو فلم میں ان کا ہیرو اور ویلن دونوں ہی طرح کا رول دیکھنے کو ملے گا۔

    مغرور رانی کے رول میں سنی لیون آئیں گی نظر
    فلم کے ڈائریکٹر اس فلم اور سنی لیونی کے کردار کے بارے میں اہم جانکاری پہلے ہی دے چکے ہیں۔ یووان نے بتایا تھا کہ ’سنی لیون کے کیریکٹر کے بارے میں خاص بات یہ ہے کہ وہ فلم کی ہیرو بھی ہیں اور ویلین بھی۔‘ کئی ایسے لمحات آئیں گے، جہاں وہ ایک دم نرم دل لگیں گی اور پھر ایسے لمحات بھی آئیں گے جہاں وہ اپنا مغرورانہ انداز بھی دکھاتی ہیں۔ اس رول میں سنی لیونی کو دونوں طرح کے جذبات دکھانے تھے اور انہوں نے کمال کا کام کیا ہے۔



     




    View this post on Instagram





     

    A post shared by Sunny Leone (@sunnyleone)





    یہ بھی پڑھیں:


    یہ بھی پڑھیں:

    اوہ مائی گھوسٹ کی زیادہ تر شوٹنگ ممبئی میں ہوئی ہے۔ فلم میں سنی لیون کے علاوہ ستیش، یوگی بابو، سنجنا اور درشا گپتا اور تلک رمیش بھی نظر آئیں گے۔ کہانی 1 ہزار سال پرانے وقت کی ہے۔ اسے قلوپطرہ کے زمانے کی کہانی بتایا جارہا ہے۔ لمبے عرصے بعد سنی لیون فلمی پردے پر واپسی کرنے جارہی ہیں۔ اس فلم کو لے کر ان کے فینس کافی پرجوش ہیں۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: