ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

جب سنی لیونی نے بگ باس میں کیا تھا یہ کام، ویڈیو دیکھ کر اڑ جائیں گے ہوش

پورن اسٹار کے طور پر سنی لیونی نے بگ باس کے سیزن 5 میں دھماکیدار انٹری لی تھی۔

  • Share this:
جب سنی لیونی نے بگ باس میں کیا تھا یہ کام، ویڈیو دیکھ کر اڑ جائیں گے ہوش
بالی ووڈ اداکارہ دسنی لیونی

جلد ہی ٹی وی پر ریئلٹی شوز کا دور شروع ہونے والا ہے۔ جہاں ایک طرف 'کون بنے گا کروڑپتی 11'ہے۔ وہیں دوسری طرف ڈانس ریئلٹی شو 'نچ بلئے 9'ہے۔ وہیں ان سب کے درمیان سب سےبڑا ٹی آرپی والا ریئلٹی شو بگ باس کا سیزن 13 بھی جلد شروع ہونے والا ہے۔ اس مرتبہ بگ باس کی سب سے خاص بات ہوگی اس کے سیلیبرٹی کنٹیسٹنٹ۔ اس کے علاوہ اس مرتبہ بگ باس 13 کے کنٹیسٹنٹ مانے جارہے مشہور پورن اسٹار ڈینی ڈی بھی خاصا چرچا میں ہیں۔ حالانکہ ابھی بگ باس 1 کے کنٹیسٹنٹ پر کوئی انکشاف نہیں ہوا ہے لیکن ڈینی ڈی تقریبا طے مانے جارہے ہیں۔ ڈینی ڈی کو بگ باس میں لئے جانے کی سب سے بڑی وجہ سنی لیونی بھی ہوسکتی ہیں۔

دراصل بگ باس کے سیزن 5  میں سنی لیون نے وائلڈ کارڈ اینٹری لی تھی۔ اس شو کے دوران انہوں نے زبردست سرخیاں بٹوری تھیں۔ اس انڈسٹری سے سیدھا وہ بگ باس کے گھر پہنچیں تو ہر کوئی انہیں دیکھنا چاہتا تھا۔ اس سیزن میں پورن اسٹار سنی لیونی کی انٹری کو لیکر زبردست کنٹروورسی بھی ہوئی تھی۔ اس کنٹروورسی کی وجہ سے بگ باس کو خوب ٹی آر پی ملی تھی۔

سنی نے اس سیزن میں 'ٰیہ میرا دیوانہ پن ہے'... پر دھماکیدار پول ڈانس کیا تھا۔ گھر کے لوگوں نے اس کے اس پرفارمینس کی کافی تعریف کی تھی۔ سنی کی سیکسی اداؤں کی وجہ سے یہ ڈانس سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا تھا جس کی وجہ سے بگ باس کی ٹی آر پی کافی بڑھی تھی اور یہی وجہ تھی کہ اس سیزن میں اچھی کمائی بھی ہوئی تھی۔ بگ باس میں ایسی ہی امید پورن اسٹار ڈینی ڈی سے بھی کی جارہی ہے۔ یہاں دیکھیں سنی لیونی کا پول ڈانس کا ویڈیو۔۔

First published: Jul 15, 2019 12:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading