اسپلٹس ولا 14 میں دھمال کریں گی عرفی جاوید، سنی لیون بھی ہوئی ان کی فین
اسپلٹس ولا 14 میں دھمال کریں گی عرفی جاوید، سنی لیون بھی ہوئی ان کی فین
عرفی جاوید اکثر اپنی ڈریس اور فیشن کو لے کر سرخیوں میں رہتی ہیں۔ انہیں آئے دن انوکھے ڈریس اور لُک میں دیکھا جاتا ہے۔ اسے لے کر کئی مرتبہ وہ ٹرول بھی ہوتی ہیں، لیکن وہ کہہ چکی ہیں کہ انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
ایم ٹی وی کے مشہور ریالیٹی شو اسپلٹس ولا کو لے کر ہمیشہ سے شائقین میں کریز بنا رہا ہے۔ اس شو میں اب تک نہ جانے کتنی جوڑیاں بن چکی ہیں۔ وہیں اب اس کے 14ویں سیزن کے لیے بھی لوگوں میں خوب جوش ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس مرتبہ اس شو میں بگ باس او ٹی ٹی کی سابقہ کھلاڑی اور سوشل میڈیا سینسیشن عرفی جاوید بھی نظر آنے والی ہیں، جنہیں لے کر شو کی ہوسٹ سنی لیونی بھی بے حد پرجوش نظر آئیں۔
عرفی کی فین ہوئی سنی لیون عرفی جاوید اسپلٹس ولا 14 میں ایک کھلاڑی کے طور پر حصہ لے رہی ہیں۔ سنی لیونی اور ارجن بجلانی کا یہ شو جلد شروع ہونے والا ہے۔ حال ہی میں سنی لیونی نے اپنے انسٹا ہینڈل سے شو کا ایک پرومو ویڈیو پوسٹ کیا تھا، جس میں نئے نئے چہرے شو میں انٹری لیتے نظر آئے۔ وہیں عرفی سے شو میں ملنے کے بعد سنی لیونی نے ان کی بہت تعریف کی۔ انہوں نے کہا ’میں عرفی کی فین ہوں، وہ جس طرح سے بے باک بات کرتی ہے اور رہتی ہے وہ مجھے بہت پسند ہے، شو کے دوران بھی وہ بولتی ہے کہ میں جو دکھ رہی ہوں ویسی ہی ہوں۔‘
وائرل ہورہا ہے ویڈیو خود عرفی نے اس ویڈیو کلپ کو شیئر کیا ہے۔ انہوں نے شیئر کرتے ہوئے سنی لیون کا شکریہ ادا کیا ہے اور انہیں ٹیگ کرتے ہوئے سوئٹ کہا ہے۔ سنی لیونی کی جانب سے شیئر کیے گئے ویڈیو میں عرفی کہیں گلیمر کا تڑکا لگارہی ہیں تو کہیں اپنا غصہ نکالتی نظر آئی ہیں۔ عرفی کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے۔ شائقین انہیں شو میں نظر آنے کے لیے بے حد پرتجسس لگ رہے ہیں۔
عرفی جاوید اکثر اپنی ڈریس اور فیشن کو لے کر سرخیوں میں رہتی ہیں۔ انہیں آئے دن انوکھے ڈریس اور لُک میں دیکھا جاتا ہے۔ اسے لے کر کئی مرتبہ وہ ٹرول بھی ہوتی ہیں، لیکن وہ کہہ چکی ہیں کہ انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔