உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

     ویڈیو وائرل: جب چاقو سے ’کٹ گئی’ سنی لیونی کی انگلی، ’خون’ دیکھ کر اڑ گئے شوہر ڈینیل کے ہوش

    انہوں نے لکھا کہ ہم سب اس طرح کے دور سے گزرتے ہیں ، کچھ آگے بڑھ جاتے ہیں اور کچھ ایسا نہیں کرپاتے ہیں تو ایسے میں ان لوگوں کو مثبت رہیں کہنا مناسب نہیں ہوگا ، جنہیں پروفیشنل ہیلپ کی ضرورت ہے یا جنہیں اہل خانہ اور دوستوں کی ضرورت ہے ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

    انہوں نے لکھا کہ ہم سب اس طرح کے دور سے گزرتے ہیں ، کچھ آگے بڑھ جاتے ہیں اور کچھ ایسا نہیں کرپاتے ہیں تو ایسے میں ان لوگوں کو مثبت رہیں کہنا مناسب نہیں ہوگا ، جنہیں پروفیشنل ہیلپ کی ضرورت ہے یا جنہیں اہل خانہ اور دوستوں کی ضرورت ہے ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

    سنی لیونی (Sunny Leone) نے اپنے مداحوں کی تفریح کے لئے اس بار اپنے شوہر ڈینیل (Daniel Weber) پر ہی ایک پرینک کردیا، جس کے بعد ان کے شوہر بری طرح گھبرا گئے۔

    • Share this:
      ممبئی: لاک ڈاون کے درمیان بالی ووڈ کی شخصیات سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنے مداحوں سے رابطے میں ہیں اور مسلسل اپنی سرگرمی شیئر کرتے رہتے ہیں، لیکن، بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی (Sunny Leone) اپنے مداحوں کا الگ ہی طریقے سے تفریح کر رہی ہیں۔ ہر روز انسٹا گرام پر لائیو چیٹ کے ذریعہ اپنے مداحوں کے سوالوں کے جواب دینے کے علاوہ وہ اپنی ذاتی زندگی سے متعلق سوالوں کے جواب بھی دیتی ہوئی نظر آتی ہیں، لیکن ان سب کے درمیان ان کا ایک ویڈیو ہے جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔ سنی لیونی (Sunny Leone) نے اپنے مداحوں کو تفریح کرنےکے لئے اس بار اپنے شوہر ڈینیل (Daniel Weber) پر ہی ایک پرینک کردیا، جس کے بعد ان کے شوہر بری طرح گھبرا گئے۔

      دراصل، سنی لیونی نے شوہر ڈینیل کے ساتھ پرینک کرتے ہوئے ایسا دکھانے کی کوشش کی، جیسےکچن میں کام کرتے ہوئے ان کی انگلی کٹ گئی۔ سنی لیونی زور زور سے چلاکر شوہر ڈینیل ویبر کو آواز دینے لگتی ہیں، جس کے بعد جیسے ہی ڈینیل کچن میں پہنچتے ہیں، کچن کا حال دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں اور بری طرح ڈر جاتے ہیں۔ ڈینیل، سنی لیونی کو ڈاکٹر کے پاس لے کرجانےکے لئے تیار ہوجاتے ہیں کہ تبھی سنی لیونی ہنسنے لگتی ہیں اور یہ دیکھ کر انہیں سمجھ آتا ہے کہ یہ سب ایک پرینک تھا۔

       






       




      View this post on Instagram




       

      This ain’t no cooking video!!!! Haha @dirrty99 got pranked and served!!


      A post shared by Sunny Leone (@sunnyleone) on






      سنی لیونی کا یہ ویڈیو اب سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔ وہیں ویڈیو کے بعد سنی لیونی جب اس پر اپنے شوہر کا ردعمل پوچھتی ہیں، تو وہ کہتے ہیں- ’میں کافی سنجیدہ انسان ہوں اور مجھے اس طرح کے مذاق اچھے نہیں لگتے۔ مجھے یہ خود پر تو کیا کسی دوسرے پر بھی اچھا نہیں لگتا، لیکن، اگر آپ ریٹنگ کے بارے میں جاننا چاہتی ہیں تو میں اسے صفر ریٹنگ دوں گا، کیونکہ یہ میرے اوپر اوپر کیا گیا ہے’۔ واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے، جب سنی لیونی نے اس طرح کا کوئی پرینک کیا ہو۔ اکثر ہی ان کے شوٹنگ سیٹ سے بھی ایسے ویڈیوز سامنے آتے رہے ہیں، جس میں سنی لیونی اپنے کو اسٹارس اور کرو ممبرس کے ساتھ مستی مذاق کرتی دکھائی دیتی رہتی ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: