ان دنوں اسپلٹس ولا ہوسٹ کرنے میں مصروف سنی لیون حال میں 'سپر ہیرو' اوتارمیں نظر آئیں۔ سنی کا یہ نیا انداز سوشل میڈیا پر نظر آیا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر تین تصویریں شیئر کی ہیں۔ ان میں ایک تصویر میں وہ مارویل کامکس والی ٹی شرٹ پہنے نظر آئیں۔ وہیں باقی دو تصویروں وہ اپنے ساتھی ہوسٹ رن وجے سنگھا کو ایک دم سپر ہیرو انداز میں مکا مارتی نظر آرہی ہیں۔ کمال دیکھئے رن وجے بھی فلمی اسٹائل میں ہوا میں اڑتے نظر آئے۔ ان تصویروں کے ساتھ ہی سنی نے کیپشن کے ذریعے ایک فلم میں کام بھی مانگ لیا۔ سنی نے مارویل فلموں کے فلم ساز کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا " اگر آپ کبھی بھی انڈین سپر ہیرو مارویل فلم بنانے کا فیصلہ کریں تو۔۔۔ ۔ ' سنی نے اشاروں میں بتایا کہ وہ "سپر ہیرو" فلم کیلئے بھی فٹ بیٹھتی ہیں۔
A post shared by Sunny Leone (@sunnyleone) on Jan 27, 2019 at 11:56pm PST
بتادیں کہ اسپلٹس ولا سے پہلے سنی بھارت پٹیل نام کے پروڈیوسر کو سائننگ اماؤنٹ نہ لوٹانے کہ وجہ سے سرخیوں میں تھیں۔ پروڈیوسر کا الزام تھا کہ سنی فلم پٹیل پنچابی شادی کیلئے لی گئی سائننگ اماؤنٹ نہیں لوٹا رہی ہیں۔ سنی اس فلم میں ایک ڈانس نمبر کرنے والی تھی۔ پروڈیوسر کی شکایت تھی کہ سنی کو پیسے دئے گئے تھے لیکن جب انہیں تاریخ ڈسکس کرنے کیلئے بلایا گیا تو سنی نے کسی کی کال اور میسیج کا کوئی جواب نہیں دیا۔ سنی نے اب تک اس معاملے پر اپنی طرف سے کوئی بیان نہیں جاری کیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔