ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سنی لیونی نے سروج خان کی یاد میں لکھا جذباتی پوسٹ، بولیں- رو رہا ہے میرا دل

سنی لیونی (Sunny Leone) نے سروج خان (Saroj Khan) کو یاد کرتے ہوئے انسٹا گرام پر ایک بلیک اینڈ وہائٹ تصویر شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے سروج خان اپنی ملاقات کو یاد کیا ہے۔

  • Share this:
سنی لیونی نے سروج خان کی یاد میں لکھا جذباتی پوسٹ، بولیں- رو رہا ہے میرا دل
سنی لیونی نے سروج خان کی یاد میں لکھا جذباتی پوسٹ

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور کورویو گرافر سروج خان (Saroj Khan) کا جمعہ دیر رات کارڈیک اریسٹ (Cardiac Arrest) کے سبب انتقال ہوگیا۔ سانس لینے میں تکلیف ہونے کی شکایت کے سبب سروج خان کو 17 جون سے ممبئی کے باندرہ واقع گرونانک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں جمعہ کی دیر شب 1:52 بجے کارڈیک اریسٹ کی وجہ سے ان کی موت (Saroj Khan Died) ہوگئی۔ کچھ دن پہلے ہی سروج خان کا کورونا ٹسٹ بھی کرایا گیا تھا، جو نگیٹیو آیا تھا۔ سروج خان کے انتقال کے بعد پورا بالی ووڈ صدمے میں ڈوبا ہے۔ مادھوری دکشت سے لے کر امیتابھ بچن تک نے ان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ اس درمیان سنی لیونی نے بھی سروج خان کے ساتھ اپنی ملاقات کو یاد کیا ہے۔


سنی لیونی (Sunny Leone) نے سروج خان (Saroj Khan) کو یاد کرتے ہوئے انسٹا گرام پر ایک بلیک اینڈ وہائٹ تصویر شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے سروج خان کے ساتھ اپنی ملاقات کو یاد کیا ہے۔ اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے- ’ایک صبرآزما گرو کے ساتھ میری چھوٹی سی ملاقات۔ انہوں نے مجھے ہندوستانی لوک رقص کی کچھ بنیادی باتیں سکھائیں۔ بے شک ہم دونوں کی ملاقات کافی چھوٹی تھی، لیکن میں ہمیشہ یہ ویڈیو دیکھتی ہوں اور ان سے سیکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔ بھگوان (خدا) آپ کی آتما کو شانتی دے۔ میرا دل اس فیملی، قریبی دوستوں اور ان سبھی کے لئے رو رہا ہے، جنہوں نے اتنا خوبصورت انسان کھو دیا’۔


 





واضح رہے کہ 3 جولائی کو سروج خان کا کارڈیک اریسٹ کے سبب انتقال (Saroj Khan Passes Away) ہوگیا۔ اپنی شاندار کورویو گرافی سے کئی اداکارہ کا کیریئر سنوارنے والی سروج خان نے ابھی تک 2000 سے زیادہ سانگس کوریو گراف کئے ہیں۔ بالی ووڈ میں ان کی کوریو گرافی کو کافی پسند کیا جاتا تھا۔ سروج خان نے شری دیوی سے لے کر مادھوری دکشت تک کئی اداکارہ کو ڈانس میں نپن بنایا اور ان کے کیریئر کو الگ سمت دی۔ ایسے میں ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی بالی ووڈ میں غم کی لہر ہے۔ سروج خان نے صرف تین سال کی عمر سے ہی بطور بیک گراونڈ ڈانسر اپنا کیریئر شروع کردیا تھا۔ انہیں 1974 میں پہلی بار ’گیتا میرا نام’ سے بطور کوریو گرافر فلم انڈسٹری میں بریک ملا تھا۔

 


First published: Jul 03, 2020 03:31 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading