உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Sunny Trolled: سنی لیونی پھر ٹرولرس کے نشانے پر، گود لی بیٹی نیشا کے ساتھ بھید بھاو کا الزام، شوہر ڈینیل نے کیا دفاع

    سنی لیونی پر اب لگا یہ الزام۔

    سنی لیونی پر اب لگا یہ الزام۔

    اتنی ٹرولنگ کے بعد سنی نے کچھ نہیں کہا لیکن سنی کے شوہر ڈینیل نے ایک انٹرویومیں اس معاملے پر ٹرولرس کو کرارا جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا، اوہ گاڈ، یہ سب بکواس ہے۔ میں اس بارے میں بات بھی نہیں کرنا چاہتا ہوں۔ مجھے بالکل فرق نہیں پڑتا کہ لوگ کیا سوچتے ہیں۔‘

    • Share this:
      ممبئی:بالی ووڈ ایکٹریس سنی لیونی اپنی پروفیشنل لائف کے ساتھ ساتھ پرسنل لائف کو لے کر بھی سرخیوں میں رہتی ہیں۔ ایک بیٹی اور دو بیٹوں کی ماں سنی اکثر اپنے بچوں کے ساتھ آوٹنگ کرتے وقت اسپاٹ کی جاتی ہیں لیکن حال ہی میں جب وہ اپنے بچوں کے ساتھ باہر گھومنے نکلی تو ٹرولرس نے سنی پر الزام لگادیا کہ وہ جب بھی باہر نکلتی ہیں تو وہ کبھی پبلک میں نیشا (اُن کی بیٹی) کا ہاتھ نہیں پکڑتی بلکہ وہ صرف اپنے بیٹوں کے ہاتھ تھامے نظر آتی ہیں۔ ایسے میں اب سنی کے شوہر ڈینیل ویبر نے اپنی بیوی پر لگے الزاموں کا ٹرولرس کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

      گھر کی شہزادی ہے ’نیشا‘
      حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں سنی لیونی کسی جگہ سے باہر کی جانب جاتی ہیں، جہاں وہ اپنے دونوں بیٹے اشر اور نوح کو سیڑھیوں سے اُترتے وقت سنبھالتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں وہیں اُن کی بیٹی نیشا خود سیڑھیوں سے اُترتی نظر آئیں۔

      بس یہی بات یوزرس کا ناگوار گزری اور انہوں نے سوشل میڈیا پر سنی پر بھید بھاو کا الزام لگادیا۔ اتنا ہی نہیں ایک یوزر نے تو یہ تک کہہ دیا ہے کہ ایکٹریس نے نیشا کو گود صرف پبلسٹی کے لئے لیا ہے وہ صرف جب بھی اسپاٹ کی جاتی ہے صرف اپنے بیٹوں کو پروٹیکٹ کرتی نظر آتی ہیں۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Sunny Leone (@sunnyleone)





      اتنی ٹرولنگ کے بعد سنی نے کچھ نہیں کہا لیکن سنی کے شوہر ڈینیل نے ایک انٹرویومیں اس معاملے پر ٹرولرس کو کرارا جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا، اوہ گاڈ، یہ سب بکواس ہے۔ میں اس بارے میں بات بھی نہیں کرنا چاہتا ہوں۔ مجھے بالکل فرق نہیں پڑتا کہ لوگ کیا سوچتے ہیں۔‘

      میرے بیٹے صرف تین سال کے ہیں اور وہ پارک میں جنگلی جانوروں کی طرح دوڑتے ہیں جب کہ میری بیٹی چھ سال کی ہے اور وہ چلنا جانتی ہے۔ نیشا ہمارے گھر کی شہزادی ہے۔ جو لوگ ایسے الزام لگا رہے ہیں وہ بے تُکے ہیں۔ ان باتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈینیل کو یوزرس کی یہ باتیں بالکل ناگوار گزری ہیں۔

      11 جوڑوں نے کیا تھا نیشا کو ریجیکٹ
      سنی لیونی اور ڈینیل نے نیشا کو 2017 میں مہاراشٹر کے ایک یتیم خانے سے گود لیا تھا۔ جب نیشا کی عمر محض 21 مہینے کی تھی۔ اُس کے بعد 2018 میں کپل سروگیسی کے ذریعے دو بیٹوں اشر اور نوح کے والدین بنے۔ یہ کپل اکثر اپنے تینوں بچوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر فوٹوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔ کوئی بھی تہوار ہو یا پھر کوئی بھی خصوصی موقع یہ فیملی ایک ساتھ کافی خوش اور مستی بھرے انداز میں سیلیبریشن کرتا ہے۔ سنی کے گود لینے سے پہلے نیشا کو 11 کپلس نے ریجیکٹ کردیا تھا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: