’انامیکا‘میں Action کے ساتھ سنی لیون لیں گی بدلہ، اس دن ہوگی اسٹریم، دیکھیے زبردست ٹریلر
ٹریلر میں سنی لیون یعنی انامیکا بدلہ لیتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ بتادیں کہ سنی لیون اس سے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر کرن جیت کور نامی ویب سیریز میں نظر آئی تھیں۔ یہ ویب سیریز اُن کی زندگی پر مبنی تھی ۔
ٹریلر میں سنی لیون یعنی انامیکا بدلہ لیتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ بتادیں کہ سنی لیون اس سے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر کرن جیت کور نامی ویب سیریز میں نظر آئی تھیں۔ یہ ویب سیریز اُن کی زندگی پر مبنی تھی ۔
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون ایک بار پھر او ٹی ٹی پر دھوم مچانے والی ہیں۔ سنی لیون کی ویب سیریز انامیکا جلد ہی اسٹریمنگ کے لیے تیار ہے۔ اس درمیان انامیکا کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
انامیکا ایک دلچسپ جاسوس تھرلر پر مبنی سیریز ہے جسے وکرم بھٹ نے ڈائریکٹ کیا ہے، جس میں سنی لیون مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ میکرز نے انامیکا کے نئے ٹریلر کے ساتھ ساتھ اس کی اسٹریمنگ کی تاریخ بھی دی ہے۔ سنی لیون کی ’انامیکا‘ 10 مارچ کو ایم ایکس پلیئر پر اسٹریمنگ ہوگی۔ سنی لیون کی ’انامیکا‘ ویب سیریز کے 8 ایپی سوڈ نشر ہونے والے ہیں، جس میں سمیر سونی، سونالی سہگل، راہول دیو، شہزاد شیخ اور ایاز خان جیسے ستارے مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔
ٹریلر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ انامیکا ایک ایسی خاتون ہیں جو بھولنے کی بیماری سے متاثر ہے، اسے کچھ یاد نہیں رہتا۔ بس اتنا یاد رہتا ہے کہ ایک ڈاکٹر نے اس کی جان بچائی اور اسے رہنے کی جگہ بھی دی۔ ٹریلر میں انامیکا یعنی سنی لیون زوردار ایکشن کرتی نظر آ رہی ہیں۔ اس سیریز میں سنی نے اپنے ایکشن سین خود فلمائے ہیں۔ ٹریلر میں سنی لیون یعنی انامیکا بدلہ لیتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ بتادیں کہ سنی لیون اس سے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر کرن جیت کور نامی ویب سیریز میں نظر آئی تھیں۔ یہ ویب سیریز اُن کی زندگی پر مبنی تھی ۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔