ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اس فلم میں ایسا کیا ہے کہ سنی لیونی کے پوسٹر جلا رہے ہیں لوگ

تنظیم کا مطالبہ ہے کہ فلم سے سنی لیونی کو ہٹا لیا جائے اگر سنی کو فلم سے نہیں ہٹایا گیا تو انہوں نے فلم روکنے کی دھمکی دی ہے۔

  • Share this:
اس فلم میں ایسا کیا ہے کہ سنی لیونی کے پوسٹر جلا رہے ہیں لوگ
بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی جو بھی کرتی ہیں  اس میں کچھ نہ کچھ تنازع ضرور کھڑا ہوجاتا ہے۔ کبھی ان کے بولڈ سین پر اعتراض ظاہر کیا جاتا ہے تو کبھی وہ اپنی بایو پک کی وجہ سے نشانے پر آتی ہیں لیکن اس بار وہ اپمی آنے والی ایک پیریڈ فلم کی وجہ سے کچھ لوگوں کا غصہ جھیل رہی ہیں۔

در اصل سنی لیونی " ویرما دیوی" نام سے آنے والی فلم سے ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے والی ہیں۔ اس فلم میں وہ ویرما دیوی کے کردار میں نظر آئیں گی۔ اب ان کا یہ کردار اداکرنا پرو ۔ کنڑ گروپ کرناٹک رکشنا ویدکے کو بالکل پسند نہیں  آ رہا ہے۔

اس تنظیم کا کہنا ہے کہ وہ کسی ایڈلٹ فلموں کی اداکارہ کو تاریخی کردار نہیں کرنے دیں گے۔ اب سنی فلم میں سنی لیونی کی کاسٹنگ کی مخلافت کو لیکر ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ پیر کو اس معاملے میں بنگلورو میں پوسٹر جلاکر مخالفت کی گئی۔


فلم کا پوسٹر
فلم کا پوسٹر


تنظیم کا مطالبہ ہے کہ فلم سے سنی لیونی کو ہٹا لیا جائے اگر سنی کو فلم سے نہیں ہٹایا گیا تو انہوں نے فلم روکنے کی دھمکی دی ہے۔

اس اداکارہ نے ایک بار پھر بولڈ نیس کی ساری حدیں کردیں پار ، دیکھ کر اڑ جائیں گے ہوش
بتادیں کی یہ وہی تنظیم ہے جس نے پہلے بنگلورو میں سنی لیونی کے پروگرام کی مخالفت کی تھی۔ نیو ایئر کے وقت ہونے والے اس پروگرام کی مخالفت کرتے ہوئے تنظیم نے دھمکی دی تھی کہ اگر پروگرام رد نہیں کیا گیا تو اجتماعی خودکشی کی جائے گی۔
First published: Oct 10, 2018 06:04 PM IST