ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ راجپوت نے خوکشی کی تھی ، ایمس کی رپورٹ میں انکشاف ، اب ممبئی پولیس نے کہی یہ بڑی بات

ممبئی پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ نے ایمس کے اس دعوی پر کہا کہ ممبئی پولیس پیشہ وارانہ تفتیش کرتی ہے اوریہ بات ثابت ہوگئی ہے ۔ ہمیں تو روزل اول سے ہی یہ معلوم تھا کہ سشانت سنگھ نے خودکشی کی ہے آج یہ بات ایمس نے بھی کہہ دی ہے ، اس میں تعجب کی کوئی بات نہیں ہے۔

  • Share this:
سشانت سنگھ راجپوت نے خوکشی کی تھی ، ایمس کی رپورٹ میں انکشاف ، اب ممبئی پولیس نے کہی یہ بڑی بات
سشانت سنگھ راجپوت نے خوکشی کی تھی ، ایمس کی رپورٹ میں انکشاف ، اب ممبئی پولیس نے کہی یہ بڑی بات

مرکزی تفتیشی بیورو سی بی آئی ، ای ڈی اورنارکوٹکس کنٹرول بیورو این سی بی کو آج اس وقت شدید جھٹکا لگا جب ایمس کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں فلم اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی ہلاکت میں قتل کے زاویے سے انکار کرتے ہوئے اسے خودکشی قراردیدیا ۔ ساتھ ہی ممبئی پولیس کے روز اول کے دعوی کو برقرار رکھا ، جس میں ممبئی پولیس نے سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے معاملہ میں حادثاتی موت کا معاملہ درج کیا تھا ۔


ممبئی پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ نے ایمس کے اس دعوی پر کہا کہ ممبئی پولیس پیشہ وارانہ تفتیش کرتی ہے اوریہ بات ثابت ہوگئی ہے ۔ ہمیں تو روزل اول سے ہی یہ معلوم تھا کہ سشانت سنگھ نے خودکشی کی ہے آج یہ بات ایمس نے بھی کہہ دی ہے ، اس میں تعجب کی کوئی بات نہیں ہے۔


پرم بیر سنگھ نے ممبئی پولیس کی تفتیش کی ستائش بھی کی اور کہا کہ ممبئی پولیس پیشہ وارانہ طریقہ سے ہی تفتیش کرتی ہے ، اس میں کوئی جانبداری کا مظاہرہ نہیں کیا جاسکتا ۔ غریب سے لے کر امیر تک سب کے لئے انصاف کا ترازو مساوی ہوتا ہے اور یہی میزان ہم نے سشانت سنگھ کیس میں بھی برقرار رکھا تھا ۔ ممبئی پولیس نے بھی اس معاملہ میں مسرت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ایمس نے آج دودھ دودھ اور پانی کا پانی کر دیا ہے ۔


واضح رہے کہ ممبئی پولیس کو متعدد مرتبہ سشانت سنگھ معاملہ میں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا ۔ سوشل میڈیا پر ممبئی پولیس کے تعلق سے پروپیگنڈے بھی کئے گئے تھے ۔ دشا سالیان کی خودکشی کو بھی سشانت سے وابستہ کر دیا گیا تھا۔  بالی ووڈ کو بچانے کا الزام تک عائد کیا گیا تھا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 03, 2020 11:37 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading