اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Sushant Death Case : این سی بی دفتر پہنچی اداکارہ ریا چکرورتی ، ہوسکتے ہیں کئی اہم انکشافات

    Sushant Death Case: این سی بی دفتر پہنچی اداکارہ ریا چکرورتی ، ہوسکتے ہیں کئی اہم انکشافات

    Sushant Death Case: این سی بی دفتر پہنچی اداکارہ ریا چکرورتی ، ہوسکتے ہیں کئی اہم انکشافات

    سشانت سنگھ راجپوت کیس میں ڈرگس اینگل سامنے آنے کے بعد جانچ میں مصروف نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی ٹیم بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی کے گھر پہنچ گئی ہے ۔ خبر ہے کہ ریا کو گھر پر سمن دینے کے بعد انہیں یہاں سے پوچھ گچھ کیئے لے جایا جائے گا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      سشانت سنگھ راجپوت کیس میں ڈرگس اینگل سامنے آنے کے بعد جانچ میں مصروف نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی ٹیم بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی کو اتوار کو سمن بھیجا اور پوچھ گچھ کیلئے دفتر بلایا تھا ، جس کے بعد اداکارہ این سی بی کے دفتر پہنچ گئی ہیں ۔ بتادیں کہ آج صبح این سی بی کی ٹیم کے ساتھ کافی پولیس اہلکار بھی موجود تھے ۔ ریا نے بتایا تھا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے ، اسی کے پیش نظر پولیس کی بھاری تعداد کو یہاں پر لگایا تھا تھا ۔

      ادھر ریا کے وکیل مانشندے نے کہا ہے کہ ریا چکرورتی گرفتاری کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں ۔ ریا نے کہا ہے کہ اگر کسی سے پیار کرنا گناہ ہے ، تو اس پیار کیلئے سب کچھ کروں گی ۔ ریا کے وکیل نے بتایا کہ کسی بھی معاملہ میں ریا نے پیشگی ضمانت کی عرضی داخل نہیں کی ہے ۔


      ادھر ذرائع کی مانیں تو سشانت سنگھ راجپوت کے کک دیپیش ساونت نے ریا چکرورتی کے خلاف این سی بی کے سامنے کئی راز کھولے ہیں ۔ دیپیش کے مطابق اداکارہ ریا چکرورتی کے اشارے پر ہی گھر پر ڈرگس منگوایا جاتا تھا ۔ اس معاملہ میں اب دیپیش کی گواہی کافی اہم ثابت ہوسکتی ہے ۔

      رپورٹس کے مطابق این سی بی ریا چکرورتی اور ان کے بھائی شووک کو آمنے سامنے بیٹھا کر پوچھ گچھ کرسکتی ہے ۔ کیونکہ ریا اور شووک کے درمیان بھی ڈرگس کو لے کر بات چیت سامنے آئی ہے ۔ ایسے میں گرفتاری کی تلوار ریا چکرورتی پر بھی لٹکتی نظر آرہی ہے ۔

      خیال رہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی کے بھائی شووک چکرورتی کو ڈرگس کنیکشن کے معاملہ میں گرفتار کیا ہے ۔ شووک کے ساتھ ہی این سی بی نے سشانت سنگھ راجپوت کے ہاوس مینیجر سیموئل مرانڈا سمیت کئی لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔ سشانت کیس میں ڈرگ اینگل کی جانچ کررہی این سی بی نے شووک ، سیموئل مرانڈا ، مبینہ ڈرگ پیڈلر زید اور کیزان ابراہیم کو ہفتہ کو عدالت میں پیش کیا ، جس کے بعد عدالت نے شووک اور مرانڈا کو نو ستمبر تک کیلئے این سی بی کی حراست میں بھیج دیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: