ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

Sushant Death Case : شووک چکرورتی اور مرانڈا کو 9 ستمبر تک این سی بی کی تحویل میں بھیجا گیا

Sushant Death Case : بتایا جارہا ہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو ڈرگس کے معاملہ میں کل ریا چکرورتی سے بھی پوچھ گچھ کرسکتا ہے اور اس پوچھ گچھ کیلئے ریا کو آج شام تک سمن بھیجا جاسکتا ہے ۔

  • Share this:
Sushant Death Case : شووک چکرورتی اور مرانڈا کو 9 ستمبر تک این سی بی کی تحویل میں بھیجا گیا
Sushant Death Case : شووک چکرورتی اور مرانڈا کو 9 ستمبر تک این سی بی کی تحویل میں بھیجا گیا

ممبئی کی ایک عدالت نے ڈرگس کے معاملہ میں بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی کے بھائی شووک چکرورتی اور سیموئل مرانڈا کو چار دنوں کیلئے این سی بی کی تحویل میں بھیج دیا ہے ۔ عدالت سے این سی بی نے سات دنوں کی ریمانڈ مانگی تھی ، لیکن عدالت نے انہیں 9 ستمبر تک کیلئے ریمانڈ میں بھیج دیا ہے ۔


ادھر بتایا جارہا ہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو ڈرگس کے معاملہ میں کل ریا چکرورتی سے بھی پوچھ گچھ کرسکتا ہے اور اس پوچھ گچھ کیلئے ریا کو آج شام تک سمن بھیجا جاسکتا ہے ۔



خیال رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی جانچ کے دوران ڈرگس اینگل سامنے آنے کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریا چکرورتی کے بھائی شووک چکرورتی اور سشانت کے ساتھ ہاوس مینیجر سیموئل مرانڈا کو گرفتار کیا تھا اور دونوں ہی ملزمین کو آج عدالت میں پیش کیا گیا تھا ۔

بتادیں کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی ٹیم نے جمعہ کو صبح تقریبا ساڑھے چھ بجے ایک ساتھ ریا چکرورتی اور سیموئل مرانڈا کے گھر پر چھاپہ مارا تھا ۔ اس دوران ٹیم نے ریا کے گھر کے فرنیچر ، الماری ، موبائل اور گیزیٹس کی بھی چھان بین کی تھی ۔

اس کے ساتھ ہی ریا چکرورتی اور شووک چکرورتی کی گاڑیوں کی بھی جانچ کی گئی تھی ۔ تقریبا ساڑھے تین گھنٹوں تک چلی کارروائی کے بعد این سی بی کی ٹیم شووک اور مرانڈا کو اپنے ساتھ پوچھ گچھ کیلئے لے گئی تھی ۔ بتایا جاتا ہے کہ پوچھ گچھ کے دوران دونوں نے کئی بڑے انکشافات بھی کئے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 05, 2020 02:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading