ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت کی گرل فرینڈ ریاچکرورتی کی کال ریکارڈس میں بڑا انکشاف، بالی ووڈ اداکار عامر خان سمیت کئی ستاروں سے ہوئی بات چیت

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کیس میں آئے دن سنسنی خیز انکشاف ہورہے ہیں۔ سشانت کے والد کے کے سنگھ نے جب سے ریاچکرورتی (Rhea Chakraborty) پر سنگین الزام لگاتے ہوئے شکایت درج کرائی ہے تب سے اس مراملے میں ممبئی پولیس، بہار پولیس، سی بی آئی اور ای ڈی جانچ میں مصروف ہوئی ہے۔

  • Share this:
سشانت کی گرل فرینڈ ریاچکرورتی کی کال ریکارڈس میں بڑا انکشاف، بالی ووڈ اداکار عامر خان سمیت کئی ستاروں سے ہوئی بات چیت
بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کیس میں آئے دن سنسنی خیز انکشاف ہورہے ہیں۔ سشانت کے والد کے کے سنگھ نے جب سے ریاچکرورتی (Rhea Chakraborty) پر سنگین الزام لگاتے ہوئے شکایت درج کرائی ہے تب سے اس مراملے میں ممبئی پولیس، بہار پولیس، سی بی آئی اور ای ڈی جانچ میں مصروف ہوئی ہے۔

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کیس میں آئے دن سنسنی خیز انکشاف ہورہے ہیں۔ سشانت کے والد کے کے سنگھ نے جب سے ریاچکرورتی (Rhea Chakraborty) پر سنگین الزام لگاتے ہوئے شکایت درج کرائی ہے تب سے اس معاملے میں ممبئی پولیس، بہار پولیس، سی بی آئی اور ای ڈی جانچ میں مصروف ہوئی ہے۔ وہیں اس درمیان میڈیا رپورٹس سے سامنے آیا ہے کہ ریاچکرورتی بالی ووڈ سلیبرٹیز سے رابطے میں تھیں۔ ان سیلیبس میں عامر خان، شردھا کپور ار آدتیہ رائے کپور کا نام شامل ہے۔


سشانت سنگھ راجپوت کیس میں بالی ووڈ سیلیبس کی چپی پر پہلے بھی کئی سوال اٹھ چکے ہیں۔ وہیں اب ریا چکرورتی کی کال ڈٹیلس کو لیکر سامنے آئی جانکاری کو لیکر زبردست چرچا ہورہی ہے۔ اے بی پی کی ایک رپورٹ کے مطابق ریاچکرورتی (Rhea Chakraborty) کی عامر خان، شردھا کپور ار آدتیہ رائے کپور سمیت رکول پریت، رانا دگ گباتی اور می سنی سنگھ جیسے بالی ووڈ سیلیبس سے بات پوئی ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عامر خان کو ریاچکرورتی نے کال کیا تھا اور عامر خان نے ریا سے تین میسیج کے ذریعے بات کی ہے۔


اس رپورٹ کے مانیں تو انڈسٹری کے انسائیڈرس نے ریا کی کال ڈٹیلس ریکارڈ میں نمبر عامر خان کا ہی ہے۔ اس کے علاوہ ریا نے اداکارہ رکول پریت کو تیس مرتبہ کال کیا تھا۔ ان دونوں کی میسیج کے ذریعے بھی بات ہوئی ہے۔ آدتیہ رائے کپور کو ریا نے 16 مرتبہ کال کیا ہے اور آدتیہ نے ریا کو سات مرتبہ کال کیا ہے۔ وہیں شردھا کپور کو ریا نے تین بار کال کی تو شردھا کپور نے ریا کو دو مرتبہ کال کی ہے۔


وہیں می سنی سنگھ کو ریا نے سات بار کال کی ہے اور سنی سنگھ نے ریا کو چار مرتبہ کال کیا ہے۔ رانا دگ گباتی کو سات بار کال کی اور دگ گباتی نے ریا کو چار مرتبہ کال کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریا مہیش بھٹ سے بھی رابطے میں تھی۔ اسی سال جنوری کے ماہ میں دونوں کے درمیان 16 مرتبہ بات چیت ہوئی ہے۔ ریا نے مہیش بھٹ کو نو مرتبہ کال کی تو مہیش بھٹ نے ریا کو سات بار کال کی ہے۔

فی الحال ریاچکرورتی سے پوچھ۔گچھ کے ساتھ اور بھی کئی پہلوؤں کولیکر جانچ جاری ہے۔ گزشتہ دنوں ریا کے ساتھ۔ساتھ ان کے بھائی شووک، اور ان کے والد اندرجیت، سابق منیجر شروتی مودی سے ای ڈی نے پوچھ۔گچھ کی ہے۔

سشانت کے ہاؤس منیجر ان کے سی اے سندیپ شری دھر اور بہن میتو سنگھ کا بھی ای ڈی نے بیان درج کیا ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Aug 16, 2020 10:30 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading