ممبئی: سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput Case) کی موت کے معاملے میں ڈرگس اینگل (Drugs Case) سامنے آنے کےبعد بالی ووڈ کے کئی بڑے ستارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو
(Narcotics Control Bureau) کے رڈار پر آگئے ہیں۔ ریا چکرورتی کی گرفتاری کے بعد این سی بی کی ٹیم آج جہاں اداکارہ رکل پریت سنگھ پوچھ گچھ کر رہی ہے، وہیں اس معاملے میں اب این سی بی کو بڑی جانکاری ہاتھ لگی ہے۔ این سی بی کے ذرائع کے مطابق، جس وہاٹس اپ گروپ میں ڈرگس کو لے کر بات چیت ہوتی تھی، اس گروپ کی ایڈمن دیپیکا پادوکون تھیں۔
این سی بی کے ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق، اس گروپ کو سال 2017 میں بنایا گیا تھا اور اس گروپ میں دیپیکا پادوکون، جیا شاہ اور کرشمہ پرکاش شامل تھیں۔ اس گروپ کے ذریعہ ہی دیپیکا پادوکون اور کرشمہ ڈرگس کو لے کر بات کر رہی تھیں۔ وہیں دوسری طرف خبر ملی ہے کہ رکل پریت سنگھ نے این سی بی کے سامنے قبول کیا ہے کہ انہوں نے سال 2018 میں ریا چکرورتی کے ساتھ ڈرگس چیٹ کی تھی۔ انہوں نے تسلیم کیا ہے کہ ریا چکرورتی کے ساتھ ان کی ڈرگس چیٹ ہوئی تھی۔ رکل پریت نے این سی بی کو بتایا کہ ریا چکرورتی چیٹ میں اپنا سامانا منگوا رہی تھیں۔ رکل پریت سنگھ نے بتایا کہ ریا چکرورتی کا سامان (ڈرگس) میرے گھر تھا۔ فی الحال رکل پریت سنگھ نے ڈرگس لینے کی بات سے انکار کردیا ہے۔

این سی بی کے ذرائع کے مطابق، جس وہاٹس اپ گروپ میں ڈرگس کو لے کر بات چیت ہوتی تھی، اس گروپ کی ایڈمن دیپیکا پادوکون تھیں۔
واضح رہے کہ ریا چکرورتی کی گرفتاری کے بعد این سی بی کی ٹیم نے جہاں اداکارہ دیپیکا پادوکون، سارہ علی خان اور شردھا کپور کو پوچھ گچھ کے لئے سمن بھیجا ہے تو وہیں ٹی وی اداکار سنم جوہر اور ایبگیل پانڈے کے خلاف این ڈی پی ایس کی دفعہ 20 کے تحت کیس درج کرلیا گیا ہے۔

رکل پریت سنگھ نے این سی بی کے سامنے قبول کیا ہے کہ انہوں نے سال 2018 میں ریا چکرورتی کے ساتھ ڈرگس چیٹ کی تھی۔ اس کے علاوہ سارہ کپور اور شردھا کپور کا نام بھی شامل ہے۔
گھر سے برآمد ہوا تھا گانجا
واضح رہے کہ جمعرات کو ٹی وی اداکار صنم جوہر اور ایبگیلے سے پوچھ گچھ کرنے سے پہلے ان کے گھر پر این سی بی نے ریڈ ڈالی تھی۔ اس ریڈ میں ان کے گھر سے چھوٹی مقدار میں گانجا برآمد کیا گیا تھا۔ دونوں اداکارہ کے خلاف این سی بی نے معاملہ تو درج کرلیا ہے، لیکن انہیں ابھی گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ این سی بی کے ذرائع کے مطابق ان دونوں سے ابھی مزید پوچھ گچھ کی جانی ہے اور جلد ہی انہیں پھر پوچھ گچھ کے لئے بلایا جاسکتا ہے۔
آنند تیواری کی رپورٹ سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔