سرچن انجن یاہو (Yahoo) نے 2020 میں ہندوستان میں سب سے زیادہ سرچ کئے گئے لوگوں کی فہرست (Yahoo's Most Searched Personality List for 2020) جاری کردی ہے۔ اس فہرست میں آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت پہلے مقام پر ہیں۔ سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty) بھی شامل ہیں۔ سب سے زیادہ سرچ کی گئی خواتین زمرے میں ریا چکرورتی ٹاپ پر ہیں۔
منگل کو یاہو نے اپنی سلیبرٹیز سے منسلک یہ فہرست جاری کی۔ یاہو کی 2020 ایئر ان ریو لسٹ میں ان لوگوں کا نام شامل ہوتا ہے، جو پورے سال سب سے زیادہ سرخیوں میں رہے۔ یہ فہرست صارف کے ذریعہ سب سے زیادہ کسے سرچ کیا گیا، یہ ظاہر کرتا ہے۔
دوسرے نمبر پر ہیں وزیر اعظم مودیسشانت سنگھ راجپوت کے علاوہ کئی سیاسی شخصیات کا بھی نام اس فہرست میں شامل ہیں۔ سال 2017 سے بعد سے یہ پہلی بار ہے، جب وزیر اعظم مودی کو اس فہرست میں پہلا مقام نہیں ملا ہے۔ وزیر اعظم مودی اس بار اس فہرست میں دوسرے مقام پر ہیں۔ وہیں ریا چکرورتی تیسرے مقام پر ہیں۔ راہل گاندھی، امت شاہ، ادھو ٹھاکرے، اروند کیجریوال، ممتا بنرجی، امیتابھ بچن اور کنگنا رانوت اس فہرست میں شامل ہیں۔

سال 2017 سے بعد سے یہ پہلی بار ہے، جب وزیر اعظم مودی کو اس فہرست میں پہلا مقام نہیں ملا ہے۔ وزیر اعظم مودی اس بار اس فہرست میں دوسرے مقام پر ہیں۔
سشانت سنگھ اور ریا چکرورتی اس فہرست میں ہیں ٹاپ پرسب سے زیادہ سرچ کئے گئے مرد شخصیات کی فہرست میں سشانت سنگھ راجپوت پہلے مقام پر ہیں۔ سشانت سنگھ راجپوت کے بعد امیتابھ بچن، اکشے کمار، سلمان خان، عرفان خان اور رشی کپور اس فہرست میں شامل ہیں۔ سب سے زیادہ سرچ کئے گئے خاتون شخصیات کی فہرست میں ریا چکرورتی پہلے مقام پر ہیں۔ وہیں کنگنا رانوت، دیپیکا پادوکون، سنی لیونی، اور پرینکا چوپڑا بھی فہرست میں شامل ہیں۔
وزیر اعظم مودی بنے ٹاپ نیوز میکرساگر 2020 کے ٹاپ نیوز میکرس کی بات کریں تو وزیر اعظم نریندر مودی پہلے مقام پر ہیں جبکہ سشانت سنگھ راجپوت اور ریا چکرورتی مشترکہ طور پر دوسرے مقام پر ہیں۔ وہیں راہل گاندھی کو تیسرا مقام حاصل ہوا ہے۔ سونو سوچ کو ہیرو آف دی ایئر کے طور پر اسپیشل مینشن دیا گیا ہے۔ انہوں نے کورونا کے دور میں مزدوروں کو مفت میں ان کے گھر بھیجنے کا کام کیا تھا۔ ساتھ ہی ضرورتمندوں کی بہت مدد کی تھی۔ ان کے اس کام کو خوب سراہا گیا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔