உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    No Biopic on Sushant:سشانت سنگھ راجپوت کی بہن نے ایکٹر کی بائیوپک پر لگایا فل اسٹاپ، انصاف نہ ملنے پر غمزدہ ہے فیملی

    انہوں نے لکھا: سشانت کی بائیوپک تب تک نہیں بننی چاہیے، جب تک انہیں انصاف نہیں ملتا۔ یہ میرے ہونہار بھائی سے میرا وعدہ ہے اور دوسری بات یہ ہے کہ میں تعجب میں ہوں کہ فلم انڈسٹری میں ایسا کون سچا انسان ہے جو سشانت کی کرئیر پر سچائی دکھانے کی ہمت کرپائے گا۔

    • Share this:
      ممبئی: آنجہانی ایکٹر سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی موت نے اُن کے فینس اور اُن کے افراد خاندان کو پوری طرح سے غمزدہ کردیا تھا۔ آج بھی اُن کے فینس اور اُن کی فیملی ایکٹر کے لئے انصاف کی مانگ کررہے ہیں۔ حال ہی میں ایک خبر نے خوب دھیان کھینچا کہ جلد ہی سشانت سنگھ کی لائف پر اب بائیوپک(Biopic) بننے والی ہے جس کے بعد کئی میکرس اور ایکٹرس کے نام سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئے کہ اُن کی بائیوپک کی تیاری شروع ہوگئی ہے لیکن اب سشانت کی بڑی بہن پرینکا (Sushant Sister Appeal) نے ان سبھی خبروںک و افواہ بتاتے ہوئے اس پر لگام لگادیا ہے۔

      View this post on Instagram

      A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

      انصاف نہیں تو بائیوپک نہیں
      سشانت سنگھ 14 جون 2020 کو ممبئی کے باندرہ علاقے میں واقع اپنے فلیٹ میں پھانسی پر لٹکے ملے تھے۔ اُن کی موت سے پورے ملک بھر میں ہنگامہ مچ گیا تھا۔ فیملی اور اُن کے فینس اب تک اس موت کو خودکشی نہ مانتے ہوئے اسے قتل کا معاملہ سمجھتے ہیں اور قانون سے انصاف کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔ وہیں خبر آئی کہ اب سشانت کی لائف پر اب ایک فلم بننے جارہی ہے لیکن سشانت سنگھ کی بڑی بہن پرینکا نےس وشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرکے بتایا کہ ان خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

      انہوں نے لکھا: سشانت کی بائیوپک تب تک نہیں بننی چاہیے، جب تک انہیں انصاف نہیں ملتا۔ یہ میرے ہونہار بھائی سے میرا وعدہ ہے اور دوسری بات یہ ہے کہ میں تعجب میں ہوں کہ فلم انڈسٹری میں ایسا کون سچا انسان ہے جو سشانت کی کرئیر پر سچائی دکھانے کی ہمت کرپائے گا۔

      وہیں انہوں نے اپنے پوسٹ میں اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ سشانت خود اپنی بائیوپک میں کام کرنا چاہتے تھے۔ پرینکا کے اس پوسٹ کے بعد سشانت کے فینس پرینکا کی بات کو صحیح کہہ رہے ہیں۔ ان کا بھی ماننا ہے کہ جب تک سشانت کا کیس پوری طرح سے سلجھ نہیں جاتا تب تک اُن کی لائف کو بڑے پردے پر فلم کے طور پر نہیں دکھایا جانا چاہیے۔ ایسے میں اب اس بات کی تو تصدیق ہوگئی ہے کہ سشانت کی بائیوپک نہیں بن رہی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: