سشانت سنگھ راجپوت خود کشی معاملہ: ریا چکرورتی کے گھر کے لئے نکلی سی بی آئی کی دو ٹیمیں، ہو سکتی ہے گرفتاری
ریا چکرورتی کے گھر کے لئے نکلی سی بی آئی کی دو ٹیمیں، ہو سکتی ہے گرفتاری
سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) معاملے میں سی بی آئی (CBI) کی ٹیم اداکارہ ریا چکرورتی (rhea chakraborty) اور ان کے اہل خانہ کو گرفتاری کرسکتی ہے۔ سی بی آئی کی دو ٹیمیں ان کے گھر کے لئے نکل گئی ہے۔
سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) معاملے میں ہر روز سامنے آرہے نئے نئے ثبوت اور چیٹس کی لپکس اداکارہ ریا چکرورتی کی مصیبت میں اضافہ کر رہے ہیں۔ اس معاملے میں منگل کو سامنے آیا کہ ریا چکرورتی کے مبینہ ڈرگ کنکشن بھی ہیں، جس کے بعد منی لانڈرنگ کی جانچ کر رہے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سی بی آئی اور نارکوٹس کو بھی مطلع کر دیا۔ وہیں ای ڈی نے ریا چکرورتی کی ٹیلنٹ منیجر جیا ساہا (Jaya Saha) کو بھی نوٹس بھیجا ہے۔ مانا جارہا ہے کہ ڈرگس معاملے میں ان سے پوچھ گچھ ہوسکتی ہے۔
سشانت سنگھ راجپوت میں سی بی آئی کی جانچ جاری ہے۔ سشانت سنگھ کے سی اے سندیپ شری دھر سے 10 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ سوالوں کے گھیرے میں سشانت سنگھ کے دوست سندیپ سنگھ ہیں۔ سی بی آئی جلد ہی سمن جاری کرسکتی ہے۔ سشانت سنگھ راجپوت معاملے میں سی بی آئی کی ٹیم اداکارہ ریا چکرورتی اور ان کے اہل خانہ کو گرفتار کرسکتی ہے۔ سی بی آئی کی دو ٹیمیں ان کے گھر کے لئے نکل گئی ہیں۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔