ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ راجپوت کیس کی تفتیش کرنے کے لیے سی بی آئی کی ٹیم آج ممبئی کا دورہ کرے گی: ذرائع

سشانت سنگھ راجپوت کیس کی تفتیش کرنے کے لیے سی بی آئی کی ٹیم آج ممبئی کا دورہ کرسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق آٹھ رکنی ٹیم میں ایجنسی کی فارنسک کے اہلکار بھی شامل ہوں گے۔

  • Share this:

سشانت سنگھ راجپوت کیس کی تفتیش کرنے کے لیے سی بی آئی کی ٹیم آج ممبئی کا دورہ کرسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق آٹھ رکنی ٹیم میں ایجنسی کی فارنسک کے اہلکار بھی شامل ہوں گے۔ اس ٹیم کی قیادت نوپُر پرساد کرینگی۔ادھر انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے ہدایت کار رومی جعفری کو اس کیس میں پوچھ تاچھ کے لیے طلب کیا ہے۔ایجنسی نے رومی جعفری کےبینک کےدستاویزات بھی طلب کیے ہیں۔


اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput Death Case) کی موت معاملہ میں سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا ہے۔ کورٹ نے کہا ہے کہ اس کیس کی جانچ سی بی آئی ہی کرے گی۔ سشانت کی گرل فرینڈ اور اس کیس میں تمام سنگین الزامات کا سامنا کر رہیں اداکارہ ریا چکرورتی  (Rhea Chakraborty) نے اپنے خلاف پٹنہ میں دائر ایف آئی آر کو ممبئی ٹرانسفر کرانے کے لئے عرضی دی تھی۔ اسے مسترد کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کیس کی جانچ کا اختیار سی بی آئی کو دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے مہاراشٹر حکومت اور ممبئی پولیس (Mumbai Police) کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، مہاراشٹر حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو آئینی بینچ میں چیلنج بھی کر سکتی ہے۔




سشانت کیس میں گیارہ اگست کو سماعت پوری کرنے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ سماعت کر رہے جسٹس شرسکیش رائے نے سبھی فریقوں کو اپنی دلیلوں پر تحریری نوٹ 13 اگست تک جمع کروانے کی اجازت دی تھی۔ سبھی فریقوں نے 13 اگست کو اپنا جواب داخل کر دیا تھا۔ جس کے بعد کورٹ نے آج اپنا فیصلہ سنایا۔ ذرائع کے مطابق، سی بی آئی کی ایس آئی ٹی ٹیم اب سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ممبئی کے لئے روانہ ہو گی۔

دراصل، مہاراشٹر حکومت اور ریا چکرورتی نے سی بی آئی کی طرف سے درج کی گئی ایف آئی آر کو ممبئی پولیس کو سونپنے کی مانگ کی ہے۔ سشانت کے والد اور بہار حکومت نے اس کی مخالفت کی ہے۔ سشانت کے والد کی طرف سے درج ایف آئی آر میں ریا کے اوپر سشانت کو پریشان کرنے، اس کے کروڑوں روپئے کا غبن کرنے اور خودکشی کے لئے اکسانے کا الزام لگایا تھا۔ سپریم کورٹ میں معاملہ کی سماعت سے پہلے ہی بہار حکومت نے کیس سی بی آئی کو سونپنے کی سفارش کر دی تھی۔ اسے مرکزی حکومت نے مان لیا تھا۔
Published by: sana Naeem
First published: Aug 20, 2020 04:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading