ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بڑی خبر: ڈرگس معاملہ: دیپیکا پادوکون، شردھا کور اور سارہ علی خان کو این سی بی نے بھیجا سمن

ذرائع کے مطابق، ڈرگس معاملے میں بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ دیپیکا پادوکون (Deepika Padukone)، شردھا کپور (Shradha Kapoor) اور سارہ علی خان (Sara Ali Khan) کو این سی بی نے سمن بھیجا ہے۔

  • Share this:
بڑی خبر: ڈرگس معاملہ: دیپیکا پادوکون، شردھا کور اور سارہ علی خان کو این سی بی نے بھیجا سمن
ڈرگس معاملہ: دیپیکا پادوکون، شردھا کور اور سارہ علی خان کو این سی بی نے بھیجا سمن

ممبئی: سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی موت سےجڑے ڈرگس معاملے کی جانچ کر رہی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سامنے روزانہ نئے نام سامنے آرہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، اب اس معاملے میں بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ دیپیکا پادوکون (Deepika Padukone)، شردھا کپور (Shradha Kapoor) اور سارہ علی خان (Sara Ali Khan) کو این سی بی نے سمن بھیجا ہے۔ اس کے علاوہ فیشن ڈیزائنر سمون کھنباٹا (Simone Khambatta) کو بھی سمن بھیجا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، دیپیکا پادوکون (Deepika Padukone)، سے 25 ستمبر کو این سی بی نے پوچھ گچھ کے لئے بلایا ہے جبکہ رکل پریت سنگھ کو 24 ستمبر کو پیش ہونے کے لئے کہا گیا ہے۔


دیپیکا پادوکون کی منیجر کرشمہ پرکاش کو بھی کیا گیا تھا طلب


اس سے پہلے این سی بی نے منگل کو دیپیکا کی منیجر کرشمہ پرکاش اور کووان ٹیلنٹ منیجمنٹ ایجنسی کے سی ای او چھرو چتگوپیکر کو بھی طلب کیا تھا، لیکن  کرشمہ پرکاش خراب صحت کی وجہ سے ایجنسی کے سامنے پیش نہیں ہوپائی تھیں۔ اس درمیان فلم ’اڑتا پنجاب’ کے ایک پروڈیوسر مدھو مانٹینا اس معاملے میں اپنا بیان درج کرانے کے لئے بدھ کو این سی بی کے گیسٹ ہاوس پہنچے۔ ایک افسر نے بتایا کہ آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی ٹیلنٹ منیجر جیا ساہا سے پوچھ گچھ کے دوران منٹینا کا نام سامنے آیا تھا۔ ساہا سے این سی بی دو دن سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ انہیں بدھ کو بھی بلایا گیا ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 23, 2020 07:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading