SSR Case: سپریم کورٹ کے فیصلے سے اہل خانہ خوش، بہن بولیں۔ جیت کی طرف پہلا قدم، سی بی آئی پر پورا بھروسہ
سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے جہاں مہاراشٹر حکومت، ممبئی پولیس اور ریا چکرورتی کو بڑا جھٹکا لگا ہے، وہیں، اس فیصلے سے سشانت کا کنبہ بیحد خوش ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Aug 19, 2020 12:52 PM IST

بہن کے ساتھ سشانت سنگھ راجپوت
ممبئی۔ سشانت سنگھ راجپوت کیس (Sushant Singh Rajput Case) میں سپریم کورٹ (Supreme Court) نے آج اپنا اہم فیصلہ سنا دیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یہ واضح ہو گیا کہ اس کیس کی جانچ سی بی آئی (CBI investigation) ہی کرے گی۔ سشانت سنگھ کیس کی جانچ اب ممبئی پولیس نہیں کرے گی۔ سپریم کورٹ نے کیس کی جانچ کا اختیار سی بی آئی کو دے کر مرکزی حکومت کے فیصلے پر مہر لگا دی ہے۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے جہاں مہاراشٹر حکومت، ممبئی پولیس اور ریا چکرورتی کو بڑا جھٹکا لگا ہے، وہیں، اس فیصلے سے سشانت کا کنبہ بیحد خوش ہے۔ سشانت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی (Shweta Singh Kirti ) نے اس فیصلے کے آتے ہی ٹوئٹر پر یکے بعد دیگرے کئی ٹویٹ کر کے اپنی خوشی ظاہر کی ہے۔
There we go!! Finally!! CBI for SSR!! #CBITakesOver
— shweta singh kirti (@shwetasinghkirt) August 19, 2020
There we go!! Finally!! CBI for SSR!! #CBITakesOver
— shweta singh kirti (@shwetasinghkirt) August 19, 2020
اپنے دوسرے ٹویٹ میں انہوں نے بھگوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا۔ شکریہ بھگوان! آپ نے ہماری دعاوں کا جواب دیا ہے۔ لیکن یہ صرف شروعات ہے۔ ... سچائی کی طرف پہلا قدم! سی بی آئی پر پورا بھروسہ!! #Victoryoffaith #GlobalPrayersForSSR #Wearefamily #CBITakesOver۔
Congratulations to my extended Family!! So happy... first step towards victory and unbiased investigation. #JusticeforSushantSingRajput #OurfullfaithonCBI
— shweta singh kirti (@shwetasinghkirt) August 19, 2020
اپنے تیسرے ٹویٹ میں شویتا نے سشانت کے سبھی مداحوں اور کنبے کو اس فیصلہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا۔ میرے توسیعی کنبے کو مبارکباد!! اتنی خوش۔۔ پہلی جیت اور غیر جانبدارانہ جانچ کی سمت میں قدم۔ #JusticeforSushantSingRajput #OurfullfaithonCBI