سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput Death) کی موت کو تقریبا ڈھائی ماہ ہونے کو ہیں۔ اداکارہ کا کنبہ، فینس، دوست سبھی انہیں انصاف دلانے کی کوشش میں لگے ہیں۔ سی بی آئی (CBI) جانچ کے بعد کیس میں کئی ٹویسٹ آئے جو حیران کرنے والے ہیں۔ حال ہی میں سشانت سنگھ راجپوت کے والد کے۔کے سنگھ نے ایک ویڈیو جاری کیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ریاچکرورتی (Rhea Chakraborty) ہی ان کے بیڑے کی قاتل ہیں۔ سشانت کی موت کے بعد ممبئی پولیس نے کہا کہ یہ خودکشی کیس ہے لیکن اب کوپر اسپتال کے اس ملازم نے چونکانے والا بیان دیا ہے جو سشانت کی موت کے بعد سشانت سنگھ راجپوت کی لاش (Sushant Singh Rajput Death Body) کو پوسٹ مارٹم کے بعد اسپتال اور پھر شمشان گھاٹ لیکر گیا تھا۔ اس شخص کا دعویٰ ہے کہ سشانت کا قتل ہوا ہے۔
سشانت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی (Shweta Singh Kriti) نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے جس میں اسپتال ملازم یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ سشانت کا قتل ہوا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کو دئے انٹرویو کی کلپ شویتا نے شیئر کی ہے جس میں اس شخص نے سشانت سنگھ راجپوت کی لاش کے بارے میں کئی رونگٹے کھڑے کر دینے والی باتیں بتائی ہیں۔
ویڈیو میں اسپتال کا ملازم کہہ رہا ہے کہ ہم کو اتنا ہی معلوم تھا کہ یہ قتل ہے۔ یہ قتل ہی تھا اور جو۔جو نشان تھے وہ اہک سوئی کا نشان تھا۔ گلے پر وہ نشان تھے۔ ملازم نے بتایا کہ گلے میں 15 یا 20 نشان تھے اور گلے میں کچھ سیلو ٹیپ چپکا ہوا تھا۔
ویڈیو میں جو شخص نے دعوے کئے ہیں وہ واقعی خوفناک ہیں۔ اسپتال ملازم کہہ رہا ہے کہ میں باڈٰ کو کوپر اسپتال اور پھر شمشان گھاٹ تک لیکر گیا تھا۔ اسپتال میں ریا چکرورتی کے آنے کی بات بھی اس شخص نے قبول کی ہے۔ ملازم نے نے کہا کہ دو لوگوں نے میرے سے کہاتھا کہ کیا دکھا سکتے ہو باڈی؟ وہ آئیں اس نے باڈی دیکھی اور سشانت سے معافی مانگی تھی۔
اسپتال ملازم کا دعوی ہے کہ بڑے۔بڑے ڈاکٹرس بھی بول رہے تھے کہ یہ قتل ہے۔ یہ پھانسی نہیں ہے۔ ملازم نے اس انٹرویو میں کہا کہ ہم باڈی کو دیکھ کر پہچان لیتے ہیں پھانسی کی باڈی پیلی نہیں پڑے گی۔ باڈی میں کئی جگہ نشان تھے اور پاؤں کے تلوؤں میں سوئیاں چبھانے وانے نشان تھے۔
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے سشانت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے لکھاہے۔ ہے بھگوان! اس طرح کی خبریں سن کر میرا دل لاکھ بار ڑوٹ جاتا ہے۔ انہوں نے میرے بھائی کے ساتھ کیا کیا۔ مہربانی کرکے انہیں گرفتار کریں۔ #ArrestCulpritsOfSSR
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔