ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ راجپوت کیس میں سی ایم ادھو ٹھاکرے نے ممبئی پولیس کو لیکر کہی یہ بڑی بات

سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh rajput case) کی موت کے معاملے میں وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے (Uddhav Thackeray) نے کہا کہ ممبئی پولیس ناقابل نہیں ہے اگر کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو وہ ہمارے پاس لا سکتے ہیں اور ہم ملزموں سے پوچھ۔گچھ کریں گے، اوقر قصوروار پائے جانے پر سزا دیں گے۔

  • Share this:
سشانت سنگھ راجپوت کیس میں سی ایم ادھو ٹھاکرے نے ممبئی پولیس کو لیکر کہی یہ  بڑی بات
ادھو ٹھاکرے بولے، اگر کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو وہ ہمارے پاس لا سکتے ہیں۔

آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh rajput case) کی موت کے معاملے میں اب سیاست شروع ہوگئی ہے۔ ایک اور جہاں سشانت کے فینس مہاراشٹر حکومت اور ممبئی پولیس پر سوالیہ نشان لگا رہے ہیں تو وہیں سیاسی پارٹیاں اور اس کے لیڈر شیو سینا کی قیادت والی مہاوکاس اگھاڑی سرکار سے مانگ کررہے ہیں کہ معاملے کی CBI جانچ کرائی جائے۔


ان سب کے درمیان جمعے کو ریاستی وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے (Uddhav Thackeray) نے کہا کہ ممبئی پولیس ناقابل نہیں ہے اگر کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو وہ ہمارے پاس لا سکتے ہیں اور ہم ملزموں سے پوچھ۔گچھ کریں گے، اوقر قصوروار پائے جانے پر سزا دیں گے۔ اس معاملے کو مہاراشٹر اور بہار کے درمیان تنازعہ پیدا کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال نہ کریں۔ سی ایم ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ اس معاملے میں سیاست کرنا سب سے غلط ہے،


ادھو ٹھاکرے نے اپوزیشن لیڈر دیویندر فڑنویس کی یہ کہتے ہوئے تنقید کی کہ پانچ سالو تک ریاست کے وزیر اعلی کے طور پر خدمات دینے کے باوجود ممبئی پولیس کی صلاحیت پر شک کیا۔ سی ایم نے کہا کہ ریاستی پولیس اور ممبئی پولیس کووڈ -19 وبا سے لڑ رہی ہے۔ وہ کورونا واریئرس ہیں اور ان پر بھروسہ نہیں کرنا ان کی توہین ہے۔ میں سبھی سشانت کے مداحوں کو بتانا چاہوں گا کہ انہیں ممبئی پولیس پر بھروسہ کرنا چاہئے جو بھی جانکاری آپ کے پاس ہے (کیس کے بارے میں ) وہ پولیسکو دیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ممبئی پولیس کے ذریعے اس ہائی پروفائل معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔ ممبئی پولیس کی جانچ پر بھروسہ کرنا چاہئے۔


سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد ممبئی پولیس مسلسل معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔ تقریبا 40 دنوں میں درجنوں افراد سے پوچھ گچھ ے بعد بھی پولیس کو ابھی تک کوئی ٹھوس ثبوت ہاتھ نہیں لگا ہے ۔ سشانت کی موت کے معاملہ میں کئی بڑے اداکار ، پروڈیوسر اور ڈائریکٹرس سے پوچھ گچھ ہوچکی ہے ، لیکن ڈیڑھ ماہ گزر جانے کے بعد بھی ابھی تک پولیس کی جانچ کسی نتیجہ پر نہیں پہنچ پائی ہے ۔

ممبئی پولیس جس طریقہ سے سشانت کیس میں چھان بین کررہی ہیے ، اس سے کئی لوگ ناخوش نظر آرہے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ سشانت کے فینس مسلسل سی بی آئی جانچ کی مانگ کررہے ہیں ۔ ایک نجی چینل کے مطابق سشانت کا کنبہ بھی ممبئی پولیس کی جانچ سے غیر مطمئن ہے ۔سشانت کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اس کیس کو خودکشی اور ڈپریشن تک ہی کیوں محدود رکھا گیا ہے ؟ پولیس کو اپنی جانچ کا دائرہ بڑھانا چاہئے ۔کنبہ کی اس سوچ سے ایسا لگ رہا ہے کہ سشانت کا کنبہ بھی ایسا مانتا ہے کہ سشانت کے اپنی جان گنوانے کے پیھچے کئی اور بھی چیزیں ہوسکتی ہیں ۔ ادھر یہ خبر بھی آرہی ہے کہ سشانت کے اہل خانہ نے اس سلسلہ میں پٹنہ پولیس سے مدد مانگی ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Aug 01, 2020 10:12 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading