سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم کو لے کر خوش نہیں ہیں گھر والے، وزیر اعلیٰ سے بات کرنے کی تیاری
سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی آخری فلم ’دل بیچارہ’ (Dil Bechara) کی ریلیز کی تاریخ سامنے آنے کے بعد ان کے گھر والوں نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jun 26, 2020 04:02 PM IST

سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم کو لے کر خوش نہیں ہیں گھر والے
ممبئی: بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کے انتقال کی خبر نے فلم انڈسٹری کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔ جہاں ایک طرف سشانت سنگھ کے ذریعہ اٹھائے گئے خودکشی کے قدم کے بعد پولیس کی تفتیش جاری ہے۔ وہیں سوشل میڈیا پر بالی ووڈ انڈسٹری میں نیپوٹزم (اقربا پروری) پر زبردست بحث چھڑ گئی ہے۔ وہیں ان سب کے درمیان سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم ’دل بیچارہ’ (Dil Bechara) کی ریلیز کا اعلان بھی ہوگیا ہے۔ یہ فلم 24 جولائی کو ریلیز کی جانے والی ہے، لیکن اب خبریں آرہی ہیں کہ سشانت سنگھ راجپوت کی اس آخری فلم کے ریلیز ہونے سے ان کے گھر والے بالکل خوش نہیں ہیں۔
واضح رہےکہ گزشتہ جمعرات ہی اعلان کیا گیا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم ’دل بیچارہ’ 24 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔ وہیں اسے سیدھے ڈیجیٹل پلیٹ فارم یعنی ڈرزی پلس ہاٹ اسٹار پر دیکھا جاسکے گا۔ اس کی وجہ موجودہ حالات ہیں یا کچھ اور لیکن سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم تھیئٹرس میں نہیں دیکھی جاسکے گی۔ اے بی پی کی ایک رپورٹ کے مطابق فلم سازوں کے اس فیصلے سے سشانت سنگھ راجپوت کے مداح اور ان کے اہل خانہ خوش نہیں ہیں۔ سبھی کا مطالبہ ہے کہ ’دل بیچارہ’ کو بڑے پردے پر ریلیز کیا جائے۔

سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم ’دل بیچارہ’ کی ریلیز کا اعلان بھی ہوگیا ہے۔
اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کے رشتہ دار بھائی نیرج سنگھ ببلو، جو بی جے پی رکن اسمبلی ہیں، انہوں نے کہا ہےکہ سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم ’دل بیچارہ’ او ٹی ٹی نہیں بلکہ تھیئٹرس میں ریلیز ہونی چاہئے۔ اس معاملے میں انہوں نے آگے قدم اٹھانے کا بھی ارادہ کرلیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ڈائریکٹر مکیش چھابڑا سے بات کریں گے اور پھر بھی بات نہیں بنی تو وہ مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے بھی ملاقات کرنے کی کوشش کریں گے اور اس معاملے میں قانونی مشورہ بھی لیں گے’۔