ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

Sushant Singh Rajput Suicide case: سشانت سنگھ راجپوت کی موت کا سچ کل ہوگا اجاگر، سی بی آئی اور میڈیکل بورڈ کی ہوگی میٹنگ

Sushant singh rajput case: اس معامے میں 20 ستمبر کو ہی میڈیکل بورڈ اور سی بی آئی کی میٹنگ ہونے والی تھی، لیکن کسی وجہ سے یہ میٹنگ ملتوی کردی گئی۔

  • Share this:
Sushant Singh Rajput Suicide case: سشانت سنگھ راجپوت کی موت کا سچ کل ہوگا اجاگر، سی بی آئی اور میڈیکل بورڈ کی ہوگی میٹنگ
سشانت سنگھ راجپوت کی موت کا سچ کل ہوگا اجاگر، سی بی آئی اور میڈیکل بورڈ کی ہوگی میٹنگ

شنکر آنند


فلم اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی مشکوک موت سے متعلق معاملےکی جانچ رپورٹ کے مسئلے پر منگل کو ایک اہم میٹنگ ہونے والی ہے۔ اس میٹنگ میں سشانت سنگھ راجپوت کی مشتبہ موت کے معاملے کی جانچ کرنے والی ایس آئی ٹی (SIT) کی جانچ کرنے والی اورمیڈیکل بورڈ کے افسران شامل ہوں گے۔ میڈیکل بورڈ (Medical Board) کی طرف سے دہلی واقع ایمس اسپتال میں فورنسک جانچ محکمہ کے چیئرمین سدھیر گپتا (Dr. Sudhir Gupta) اس ٹیم کو لیڈ کریں گے۔


وہیں سی بی آئی کی ٹیم سے ایس آئی ٹی کی رپورٹ اور سی بی آئی کی سی ایف ایس ایل (CFSL) یعنی سینٹرل فورنسک  سائنس لیبارٹیز کی فائنڈنگ اور سی بی آئی (CBI) کی ایس آئی ٹی کے ذریعہ اس معاملے میں اب تک ہوئی جانچ کی رپورٹ کو دیکھا جائے گا۔ اس کے بعد اس معاملے میں تشکیل میڈیکل بورڈ کو تمام اطلاعات سے واقف کرایا جائے گا۔ بعد میں میڈیکل بورڈ اس معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے فائنل اوپینین (آخری مشورہ) سی بی آئی کو دے گی۔


فلم اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی مشکوک موت سے متعلق معاملےکی جانچ رپورٹ کے مسئلے پر منگل کو ایک اہم میٹنگ ہونے والی ہے۔ اس میٹنگ میں سشانت سنگھ راجپوت کی مشتبہ موت کے معاملے کی جانچ کرنے والی ایس آئی ٹی (SIT) کی جانچ کرنے والی اورمیڈیکل بورڈ کے افسران شامل ہوں گے۔
فلم اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی مشکوک موت سے متعلق معاملےکی جانچ رپورٹ کے مسئلے پر منگل کو ایک اہم میٹنگ ہونے والی ہے۔ اس میٹنگ میں سشانت سنگھ راجپوت کی مشتبہ موت کے معاملے کی جانچ کرنے والی ایس آئی ٹی (SIT) کی جانچ کرنے والی اورمیڈیکل بورڈ کے افسران شامل ہوں گے۔


حالانکہ اس معاملے میں 20 ستمبر کو ہی میڈیکل بورڈ اور سی بی آئی کی میٹنگ ہونے والی تھی، لیکن کسی وجہ سے میٹنگ کو ملتوی کردیا گیا اور دو دنوں کے بعد کا وقت طے کیا گیا۔ ابھی تک اس مسئلے پرکوئی رسمی طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ میٹنگ سی بی آئی ہیڈکوارٹر میں ہوگی یا سی بی آئی کی ٹیم ایمس اسپتال واقع ڈاکٹر سدھیر گپتا کے دفتر میں جائے گی۔ سی بی آئی ذرائع کی اگر مانیں تو یہ میٹنگ سی بی آئی ہیڈ کوارٹر میں ہی کئے جانے کا امکان ہے۔

میٹنگ میں ان موضوعات پر چرچا ممکن

سشانت سنگھ کی مشتبہ موت سے جڑے معاملے میں ملک کو سی بی آئی کی جانچ رپورٹ اور میڈیکل جانچ ربورڈ آخری رپورٹ کا انتظار ہے۔ کیونکہ سبھی کو یہ معلوم ہے کہ سی بی آئی کی جو بھی رپورٹ ہوگی وہ بے حد سٹیک ہے۔ کیونکہ اسپیشل کرائم کے معاملون کی تفتیش کے بعد درجنوں بار سی بی آئی کی ٹیم ایک بہتر تفتیش رپورٹ کو جانچ کے دوران سامنے لاکر لوگوں کو حیران ہونے کے لئے مجبور کرچکی ہے۔ اس معاملے میں یہ بھی قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ سی بی آئی سچ سے پردہ اٹھاتے ہوئے اس معاملے کی سچائی سے روبرو کروا سکتی ہے۔

سی بی آئی کی سینٹرل فورنسک لائنس لیبارٹیز میں سشانت سنگھ کی موت کے بعد ممبئی پولیس کے ذریعہ محفوظ کئے گئے وسرا نمونے کو جانچا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی دہلی کے سی جی او کامپلیکس واقع سی ایف ایس ایل لیب میں وسرا، جس میں جسم کے کچھ دیگر داخلی اعضا کے حصے کو ایک نمونے کے طور پر کئی بوتلوں میں محفوظ کرتی ہے، اس کے بعد ہی ان وسیرا نمونوں کو زہر یا نشے سے پاک متعلقہ جانچ کے مسئلوں کے لئے فورنسک سائنس لیبارٹری میں جائزہ کے لئے ممبئی واقع لیب میں جانچا گیا، اس کے بعد اب سی بی آئی کی لیب اس نمونوں سے متعلق جانچ کر رہی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 21, 2020 04:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading