اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Rhea Chakraborty Drugs Case: ریا چکرورتی کی مشکلات میں ہوسکتا ہے اضافہ، ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ جائے گی این سی بی

    ریا چکرورتی کی مشکلات میں ہوسکتا ہے اضافہ، ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ جائے گی این سی بی

    ریا چکرورتی کی مشکلات میں ہوسکتا ہے اضافہ، ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ جائے گی این سی بی

    ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty) کو ایک لاکھ کے ذاتی مچلکے پر ضمانت ملی ہے۔ انہیں اپنا پاسپورٹ جمع کرنا ہوگا۔ ممبئی سے باہر جانے کے لئے عدالت سے منظوری لینی ہوگی۔ ساتھ ہی قریبی پولیس اسٹیشن میں صبح 11 بجے ہر روز 10 دن اپنی حاضری دینی ہوگی۔

    • Share this:
      ممبئی: سشانت سنگھ راجپوت کی موت (Sushant Singh Rajput Death Case) سے متعلق ڈرگس معاملے میں ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty Bail) کو بامبے ہائی کورٹ سے ملی ضمانت کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) اب سپریم کورٹ میں چیلنج دے گی۔ ایڈیشنل سالسٹر جنرل انل سنگھ نے ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد کہا، ’اس معاملے میں قانون سے متعلق کئی طرح کے سوال ہیں۔ اس لئےاین سی بی ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty) کی ضمانت کے خلاف عدالت عظمیٰ میں اپیل کرے گی۔ بامبے ہائی کورٹ نے ریا چکورتی کو شرطوں کے ساتھ ضمانت دی ہے۔ وہیں ریا چکرورتی کے بھائی شووک اور ایک دیگر کی ضمانت عرضی کو مسترد کردیا گیا ہے۔

      ضمانت کے لئے کیا تھی شرط

      ریا چکرورتی کو ایک لاکھ کے ذاتی مچلکے پر ضمانت ملی ہے۔ انہیں اپنا پاسپورٹ جمع کرنا ہوگا۔ ممبئی سے باہر جانے کے لئے عدالت سے اجازت لینی ہوگی۔ ساتھ ہی نزدیکی پولیس اسٹیشن میں صبح 11 بجے ہر روز 10 دن اپنی حاضری دینی ہوگی۔ مہینے میں ایک بار ریا چکرورتی کو این سی بی کے دفتر میں بھی حاضری دینی ہوگی۔ ریا چکرورتی کی ضمانت پر بات کرتے ہوئے این سی بی نے کہا، ’ہمیں اب تک آرڈر کاپی نہیں ملی ہے۔ آرڈر کاپی ملنے کے بعد ہم اسے اسٹڈی کریں گے۔ ساتھ ہی کس بنیاد پر ضمانت دی گئی، اس پر بھی تحقیق کی جائے گی۔ پھر اپنے لیگل ٹیم سے چرچا کرنے کے بعد اس پر فیصلہ لیا جائے گا کہ آگے اپیل کرنی ہے یا نہیں’۔

      ڈرگس معاملے میں ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty Bail) کو بامبے ہائی کورٹ سے ملی ضمانت کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) اب سپریم کورٹ میں چیلنج دے گی۔
      ڈرگس معاملے میں ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty Bail) کو بامبے ہائی کورٹ سے ملی ضمانت کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) اب سپریم کورٹ میں چیلنج دے گی۔


      کیسے ملی ریا چکرورتی کو ضمانت

      عدالت میں ریا چکرورتی کے وکیل ستیش مانشندے کی طرف سے ترک دیا گیا کہ ریا چکرورتی پر NDPS کے تحت لگا 27A کے ایکٹ غلط ہیں۔ ریا چکرورتی کو غلط طریقے سے گرفتار کیا گیا اور اتنے دنوں تک جیل میں رکھا گیا۔ لمبی بحث کے بعد عدالت نے اس معاملے میں ریا چکرورتی کو ضمانت دے دی۔ مانشندے نے کہا، ’ہم نے عدالت کے سامنے اپنی طرف سے ثبوت رکھے اور دفعات کے بارے میں بتایا، جسے جج نے منظور کرلیا۔ ریا چکرورتی کو جس طرح گرفتار کیا گیا، وہ غلط ہے۔ تین مرکزی ایجنسیوں سی بی آئی، ای ڈی اور این سی بی (CBI, ED, NCB) کے ذریعہ جو برتاو کیا گیا وہ غلط رہا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: