ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

Exclusive: ڈان چھوٹا شکیل نے کہا، بالی ووڈ میں ہمارا پیسہ، ریا چکرورتی کے انڈر ورلڈ کنکشن پر کیا یہ بڑا انکشاف

بالی ووڈ اداکار سشانت کی موت کی جانچ کر رہی سی بی آئی ٹیم کو ریا چکرورتی کے انڈرورلڈ کنکشن کے کچھ ثبوت ہاتھ لگے ہیں۔ سشانت کی موت کی جانچ کے درمیان اب اس پورے معاملے میں انڈر ورلڈ کی بھی انٹری ہوگئی ہے۔

  • Share this:
Exclusive: ڈان چھوٹا شکیل نے کہا، بالی ووڈ میں ہمارا پیسہ، ریا چکرورتی کے انڈر ورلڈ کنکشن پر کیا یہ بڑا انکشاف
چھوٹا شکیل نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں آج بھی انڈر ورلڈ کی پکڑ ہے۔

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی موت کی جانچ میں سی بی آئی (CBI) جیسے۔جیسے آگے بڑھ رہی ہے، ویسے۔ویسے اس معاملے میں بالی ووڈ سے جڑے کئی راز بھی سامنے آنے لگے ہیں۔ سشانت کی گرل فرینڈ ریاچکرورتی (Rhea Chakraborty) کے انڈر ورلڈ کنکشن اور ڈرگس مافیوں کے ساتھ بھی لنک کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ حالانکہ اس پورے معاملے پر اب انڈرورلڈ ڈان چھوٹا شکیل (Underworld don Chhota Shakeel) نے بڑا انکشاف کیا ہے۔ نیوز18 سے Exclusive بات چیت میں چھوٹا شکیل نے ایک اور ریا چکرورتی کے انڈرورلڈ کشنکشن کی بات سے انکار کیا ہے تو وہیں بالی ووڈ میں انڈر ورلڈ ڈان کی پکڑ ہونے کی بات بھی کہی ہے۔ ڈان چھوٹا شکیل نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں فلموں کیلئے ہم پیسہ دیتے ہیں۔


بالی ووڈ اداکار سشانت کی موت کی جانچ کر رہی سی بی آئی ٹیم کو ریا چکرورتی کے انڈرورلڈ کنکشن کے کچھ ثبوت ہاتھ لگے ہیں۔ سشانت کی موت کی جانچ کے درمیان اب اس پورے معاملے میں انڈر ورلڈ کی بھی انٹری ہوگئی ہے۔ نیوز18 کو دئے خاص انٹرویو میں ڈان چھوٹا شکیل نے کہا کہ سی بی آئی اپنی جانچ کر رہی ہے۔ اس معاملے میں سی بی آئی نے کئی لوگوں سے پوچھ۔گچھ کی ہے اور جلد ہی سچ لوگوں کے سامنے آئے گا۔


ڈان چھوٹا شکیل نے اس معاملے پر سامنے رہے گوورو آریا کو پہچاننے سے بھی انکار کردیا۔ چھوٹا شکیل کے مطابق گوورو کا نام پہلی مرتبہ سنا ہے۔ چھوٹا شکیل نے کہا کہ یہ سب کہانی بنائی ہوئی ہے کہ گوور آریا کا انڈرورلڈ سے کنکشن ہے۔ ہمارا اس کے ساتھ بھی کوئی کنکشن نہیں ہے۔


ڈان چھوٹا شکیل نے کہا کہ بالی ووڈ میں جب کبھی کچھ ہوتا ہے ہر معاملے میں انڈرورلڈ کا نام جوڑ دیا جارا ہے۔ سی بی آئی اس پورے معاملے میں جانچ کر رہی ہے اور جلد ہی سچ لوگوں کے سامنے آئے گا۔ اس معاملے میں ممبئی پولیس اور باقی ایجنسی کیا کر رہی ہیں جو بھی لوگ انڈرورلڈ کے ساتھ ریاچکرورتی کے کنکشک کی بات کر رہے ہیں وہ پوری طرح جھوٹ بول رہے ہیں۔ سی بی آئی جانچ سے پہلے ہی کسی کو سزا سنا دینا غلط ہے۔

بالی ووڈ میں ہماری پوری طرح سے پکڑ ہے۔

ڈان چھوٹا شکیل نے ایک مرتبہ پھر اپنے بیان سے پورے بالی ووڈکو کٹ گھرے میں کھڑا کر دیا ہے۔ چھوٹا شکیل نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں آج بھی انڈر ورلڈ کی پکڑ ہے۔ ہم بالی ووڈ میں فلم بنوانے کیلئے آج بھی پیسہ دیتے ہیں۔
Published by: sana Naeem
First published: Aug 28, 2020 07:15 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading