Sushant Singh Rajput Death Case: ریاچکرورتی پہنچی DRDO گیسٹ ہاؤس، CBI نے شروع کی پوچھ۔گچھ
سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں سی بی آئی نے ریاچکرورتی کو سمن بھیجا ہے۔ 11 بجے ریا ڈی آر ڈی او (DRDO ) گیسٹ ہاؤس پہننے کیلئے اپنے گھر سے نکل چکی ہیں۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Aug 28, 2020 10:59 AM IST
ممبئی۔ بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی موت کے بارے میں سچ سامنے لانے کے لئے سی بی آئی (CBI) کی ٹیم اس کیس سے جڑے لوگوں سے مسلسل پوچھ گچھ کررہی ہے۔ جمعرات کے روز سی بی آئی کی ٹیم نے سشانت کے ساتھ فلیٹ میں رہنے والے اس کے دوست سدھارتھ پٹھانی (Siddharth Pithani) سے بھی پوچھ گچھ کی۔ بتادیں کہ سشانت سنگھ راجپوت 14 جون کو باندرا میں واقع مونٹ بلانک اپارٹمنٹ میں اپنے فلیٹ میں مشکوک حالت میں مردہ پائے گئے تھے۔ سشانت کے دوست سدھارتھ پٹھانی اس وقت فلیٹ میں موجود تھے۔
سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں سی بی آئی نے ریاچکرورتی کو سمن بھیجا ہے۔ 11 بجے ریا ڈی آر ڈی او (DRDO ) گیسٹ ہاؤس پہننے کیلئے اپنے گھر سے نکل چکی ہیں۔ سشانت سنگھ راجپوت کیس میں تفتیشی ایجنسیوں کی جانچ جاری ہے۔ سی بی آئی آج بھی ریاکے بھائی شووک، رجت میواتی ،سدھارتھ اور دپیش سے پوچھ تاچھ کرے گی۔ سی بی آئی نے ریا کے بھائی شووک سے کل چودہ گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی تھی۔ اس بیچ این سی بی کی ٹیم بھی آج سے اپنی جانچ شروع کرے گی۔ این سی بی ریا کو سمن کرسکتی ہے۔ ایجنسی ڈرگس اینگل سے اس کیس کی جانچ کرے گی۔
بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کیس میں جانچ ایجنسیوں کی تفتیشی جانچ جاری ہے۔ سی بی آئی آج بھی ریا کے بھائی شووک رجت میواتی ، سدھارتھ پٹھانی، دپیش سے پوچھ گچھ کرے گی۔ سی بی آئی نے کل ریا کے بھائی شووک سے چودہ گھنٹے کی پوچھ۔گچھ کی تھی۔
سشانت سنگھ راجپوت میں سی بی آئی کی جانچ جاری ہے۔ سشانت سنگھ کے سی اے سندیپ شری دھر سے 10 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ سوالوں کے گھیرے میں سشانت سنگھ کے دوست سندیپ سنگھ ہیں۔ سی بی آئی جلد ہی سمن جاری کرسکتی ہے۔ سشانت سنگھ راجپوت معاملے میں سی بی آئی کی ٹیم اداکارہ ریا چکرورتی اور ان کے اہل خانہ کو گرفتار کرسکتی ہے۔ سی بی آئی کی دو ٹیمیں ان کے گھر کے لئے نکل گئی ہیں۔