ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ اور ریا چکرورتی کے درمیان فیملی کو لے کر ہوا تھا جھگڑا، ممبئی پولیس نے سپریم کورٹ میں دی اسٹیٹس رپورٹ

سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں منگل کو سپریم کورٹ میں اہم سماعت ہے۔ ممبئی پولیس کو بھروسہ ہے کہ عدالت کا حکم ممبئی پولیس کے حق میں آئے گا۔

  • Share this:
سشانت سنگھ اور ریا چکرورتی کے درمیان فیملی کو لے کر ہوا تھا جھگڑا، ممبئی پولیس نے سپریم کورٹ میں دی اسٹیٹس رپورٹ
سشانت سنگھ اور ریا چکرورتی کے درمیان فیملی کو لے کر ہوا تھا جھگڑا

ممبئی: سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput case) کی موت کے معاملے کی جانچ اب سی بی آئی کے ہاتھوں میں ہے۔ اس درمیان ممبئی پولیس نے سشانت سنگھ  راجپوت معاملے کی اسٹیٹس رپورٹ سپریم کورٹ (Supreme Court) میں دے دی ہے۔ ممبئی پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ موت سے کچھ دن پہلے سشانت سنگھ کی ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty) سے بڑا جھگڑا ہوا تھا۔ ایک دوسرے کی فیملی کو لے کر یہ جھگڑا ہوا تھا۔ دونوں کے درمیان کافی مارپیٹ بھی ہوئی تھی۔ اس کے بعد ہی ریا چکرورتی سشانت سنگھ راجپوت کا اپارٹمنٹ چھوڑ کر چلی گئی تھی۔ ریا چکرورتی نے سشانت سنگھ کا موبائل نمبر بھی بلاک کردیا تھا۔ اس کے بعد 14 جون کو سشانت سنگھ کی لاش ان کے اپارٹمنٹ سے ملی۔


ممبئی پولیس نے سشانت سنگھ  راجپوت معاملے کی اسٹیٹس رپورٹ سپریم کورٹ میں دے دی ہے۔
ممبئی پولیس نے سشانت سنگھ راجپوت معاملے کی اسٹیٹس رپورٹ سپریم کورٹ میں دے دی ہے۔


ممبئی پولیس ذرائع کے مطابق، ریا چکرورتی نے اپنے بیان میں یہ بھی بتایا ہے کہ ایک دن گھر میں پارٹی تھی، جس میں سشانت سنگھ راجپوت کی بہن بھی شامل ہوئی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق، ریا چکرورتی کا کہنا ہے کہ پارٹی ختم ہونے کے بعد سشانت سنگھ راجپوت کی بہن اچانک اس کے کمرے میں آئی اور اس کے ساتھ فزیکل ہونے کی کوشش کرنے لگی۔


سشانت سنگھ معاملے میں ریا چکرورتی سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی مسلسل پوچھ گچھ چل رہی ہے۔
سشانت سنگھ معاملے میں ریا چکرورتی سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی مسلسل پوچھ گچھ چل رہی ہے۔


پولیس کے مطابق، ریا چکرورتی نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ انہوں نے سشانت سنگھ راجپوت کو دوسرے دن ہی اس بارے میں بتایا تھا، لیکن سشانت نے سب کچھ نظر انداز کرنے کو کہا تھا۔ ریا چکرورتی کے اس بیان کے بعد ممبئی پولیس نے سشانت سنگھ کی بہن کو ان کا موقف جاننے کے لئے بلایا بھی تھا، لیکن سشانت سنگھ کی بہن نے ممبئی پولیس کے سامنے کوئی بیان نہیں دیا۔ وہ پولیس کے سامنے بھی نہیں آئی۔ اس معاملے میں منگل کو سپریم کورٹ میں اہم سماعت ہوئی ہے۔ ممبئی پولیس کو بھروسہ ہے کہ عدالت کا فیصلہ ممبئی پولیس کے حق میں آئے گا۔

دوسری جانب ریا چکرورتی سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی مسلسل پوچھ گچھ چل رہی ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پہلے جمعہ اور پھر آج پیر کو ریا چکرورتی، ان کے بھائی، والد اور منیجر سے پوچھ گچھ کی۔ آج ریا چکرورتی کی سبھی ٹرانزکشن، سیونگ، اکاونٹس، انویسٹمنٹ کے بارے میں سوال کئے گئے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 10, 2020 03:22 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading