ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

SSR Death Case: این سی بی کی بڑی کارروائی، شووک چکرورتی اورمرانڈا کو ڈرگس دینے والا پیڈلر گرفتار

سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں این سی بی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈرگس نیٹ ورک کے مافیا کو گرفتار کیا ہے۔ خبر ہے کہ کرم جیت نام کا شخص ہی سیموئل مرانڈا اور شووک چکرورتی کو ڈرگ سپلائی کیا کرتا تھا۔

  • Share this:
SSR Death Case: این سی بی کی بڑی کارروائی، شووک چکرورتی اورمرانڈا کو ڈرگس دینے والا پیڈلر گرفتار
این سی بی کی بڑی کارروائی، شووک چکرورتی اورمرانڈا کو ڈرگس دینے والا پیڈلر گرفتار

ممبئی: سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ہفتہ کی صبح سے ہی بڑی کارروائی کرتے ہوئے اس پورے معاملے میں ڈرگ نیٹ ورک کے مافیا کو گرفتار کیا ہے۔ خبر ہے کہ کرم جیت نام کا شخص ہی سیموئل مرانڈا اور شووک چکرورتی کو ڈرگ سپلائی کیا کرتا تھا جو بعد میں سشانت سنگھ راجپوت اور ریا چکرورتی کے پاس پہنچا کرتی تھی۔ واضح رہے کہ کرم جیت کیپری اور لٹل ہائٹس میں ڈرگس سپلائی کرتا تھا۔


واضح رہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) آج صبح سے ہی بڑی کارروائی کو انجام دینے میں مصروف ہے۔ این سی بی کی ٹیم صبح سے ہی ممبئی اور گوا میں بڑے پیمانے پر چھاپہ ماری کر رہی ہے، جو ابھی تک جاری ہے۔ این سی بی سے جڑی ذرائع کے مطابق، بالی ووڈ میں ڈرگس کنکشن کو لے کر یہ چھاپہ مای جاری ہے۔




ماہرین کےمطابق نارکو ٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) ڈرگ معاملے میں ابھی تک جن جن لوگوں سے پوچھ گچھ کی ہے، انہوں نے اس پورے نیٹ ورک کی جانکاری این سی بی کے افسران کو دی تھی، جس کے بعد این سی بی کی ٹیم نے گوا سے کئی لوگوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ خبر ہے کہ ابھی کچھ اور ڈرگ پیڈلر کی گرفتاری ہوسکتی ہے۔ ان سبھی ڈرگ پیڈلر کے پاس س بھاری مقدار میں ڈرگ برآمد کی گئی ہے۔

شووک چکرورتی اور مرانڈا کو پہلے ہی گرفتار کرچکی ہے این سی بی

واضح رہے کہ 23 سال کے عبدالباسط پریہار اور 21 سال کے ملزم زید ولاترا کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی ٹیم نے شووک چکرورتی اور سیموئل مرانڈا کو کئی گھنٹوں کی پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا تھا۔ ان سبھی لوگوں پر ڈرگس کی خریدوفروخت کا الزام ہے اور این سی بی کی ٹیم نے ان سبھی کو گرفتار کرلیا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 12, 2020 04:22 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading