اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سشانت سنگھ معاملہ: این سی بی نے عدالت سےکہا- شووک چکرورتی نے ڈرگس کا لین دین کیا، ریا چکرورتی سے کرایا جائے گا سامنا

    بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput Death Case) کی موت سے جڑے نشیلی اشیا کے معاملے کی جانچ کے سلسلے میں ڈرگس کنٹرول بیورو کی تفتیش جاری ہے۔

    بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput Death Case) کی موت سے جڑے نشیلی اشیا کے معاملے کی جانچ کے سلسلے میں ڈرگس کنٹرول بیورو کی تفتیش جاری ہے۔

    گرفتار شووک چکرورتی نے کئی دیگر لوگوں کے ساتھ ڈرگس کا لین دین کیا تھا اور اس کے ملزم آبدیل باسط پریہار سے رابطہ میں تھے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      این سی بی (NCB) نے یہاں ایک عدالت سے کہا کہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت (Sushant Singh Rajput Death Case) سے متعلق مادہ استعمال معاملے کی جانچ کے سلسلے میں گرفتار شووک چکرورتی (Showik Chakraborty) نے کئی دیگر لوگوں کے ساتھ ڈرگس کا لین دین کیا تھا اور اس کے ملزم آبدیل باسط پریہار سے رابطہ میں تھے۔ عدالت نے ہفتہ کو اداکارہ ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty) کے بھائی شووک چکرورتی اور آنجہانی اداکار کے ہاوس مینیجر رہے سیموئل مرانڈا کو 9 ستمبر تک نارکوکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی حراست میں بھیج دیا۔

      این سی بی نے عدالت سے کہا کہ شووک چکرورتی کا سامنا سشانت سنگھ راجپوت کے اسٹاف میں شامل رہے دیپک ساونت اور اداکار کی موت کے معاملے میں اہم ملزم ریا چکرورتی سے کرانا ضروری ہے۔ شووک چکرورتی اور سیموئل مرانڈا کو جمعہ کو 10 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد نارکوٹکس ڈرگس اینڈ سائیکوٹروپک سبٹینسس (این ڈی پی ایس) قانون کی مختلف دفعات کے تحت رات میں گرفتار کیا گیا تھا۔ این سی بی نے عدالت سے کہا کہ دیگر معامے سامنے آئے ہیں، جہاں پریہار کا شووک اور مرانڈا سے رابطہ ہوا تھا۔ پریہار کو نشہ آور چیزیں کا انتظام کرنے کے معاملے میں این سی بی پہلے ہی گرفتار کرچکی ہے۔

       این سی بی نے عدالت سے کہا کہ شووک چکرورتی کا سامنا سشانت سنگھ راجپوت کے اسٹاف میں شامل رہے دیپک ساونت اور اداکار کی موت کے معاملے میں اہم ملزم ریا چکرورتی سے کرانا ضروری ہے۔

      این سی بی نے عدالت سے کہا کہ شووک چکرورتی کا سامنا سشانت سنگھ راجپوت کے اسٹاف میں شامل رہے دیپک ساونت اور اداکار کی موت کے معاملے میں اہم ملزم ریا چکرورتی سے کرانا ضروری ہے۔


      شووک چکرورتی نے ڈرگس کا لین دین کرنے والوں کے کئی نام بتائے ہیں: این سی بی

      این سی بی نے بتایا کہ پریہار نے شووک کے ساتھ اپنے رابطوں کے بارے میں بتایا۔ ایجنسی نے کہا کہ شووک نے کئی نام بتائے ہیں، جن کے ساتھ وہ ڈرگس کا لین دین کر رہا تھا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ شووک کی حراست اس لئے بھی ضروری ہے کیونکہ این سی بی کو دیگر گرفتار ملزمین کے ساتھ اس کا سامنا کرانا ہوگا۔ ایجنسی نے کہا کہ نشہ آور چیزوں کی خرید وفروخت میں شامل دیگر نیٹ ورکوں کا انکشاف کرنا ہوگا۔ این سی بی نے کہا، ’شووک کا سامنا راجپوت کے پرائیویٹ اسٹاف کے رکن دیپیش ساونت اور ریا چکرورتی سے کرانا ضروری ہے کیونکہ مجرمانہ سازش، اکسانے اور جرم کرنے کی دیگر کوششوں کے خصوصی رول شامل ہیں’۔ ایجنسی ملزمین کی پہلے کی سبھی ڈرگس خرید کے لئے پیسوں کے لین دین کے راستے کی بھی پڑتال کرے گی۔ اس سے پہلے آج دن میں شووک چکرورتی اور مرانڈا کے علاوہ ایک دیگر ملزم کیزان ابراہیم کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: