ڈرگس کنکشن میں این سی بی (NCB) ایکشن میں ہے اور اس کی جانچ کا دائرہ ہرگزرتے دن کے ساتھ وسیع سے وسیع ترہوتا جارہا ہے۔ ایجنسی اب تک ملزمین سے پوچھ تاچھ میں حاصل ہوئی جانکاری کی بنیاد پر تفتیش کو آگے بڑھا رہی ہے۔ پوچھ تاچھ اور دھرپکڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں این سی بی نے جیا ساہا اور شروتی کو سمن جاری کیا ہے۔انھیں ممبئی دفتر پربلایا گیا ہے۔ شروتی مودی سشانت کی سابق منیجر ہیں جبکہ جیہ ساہا ٹیلنٹ منیجر ہیں۔ این سی بی آج ان دونوں سے پوچھ تاچھ کرے گی۔ وہیں بتاتے چلیں کہ اس معاملے میں اب تک 18 لوگ کرفتار کیا جاچکا ہے۔
ڈرگس کنکشن معاملے میں این سی بی کی کاروائی مسلسل جاری ہے۔ این سی بی نے آج ڈرگس کا دھندا کرنے والے سوریہ دیپ ملہوترا کواپنی گرفت میں لے لیا ہے۔دراصل سوریہ دیپ ملہوترا شووک چکرورتی کا دوست ہے اورشووک سے اس کی بات چیت کی تفصیل سامنے آنے کے بعد این سی بی کی ٹیم نے سوریہ دیپ ملہوترا کے گھر کی تلاشی لی۔ اسے این سی بی کے دفترلایا جارہا ہے۔ ادھر ڈرگس کنکشن معاملے میں گرفتار کیے گئے چھ افراد کو این سی بی آج اے سی ایم ایم کورٹ میں پیش کرے گی۔
واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput Death Case) کی موت کے معاملے میں ڈرگس کا پہلو سامنے آنے کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ہفتہ کی صبح سے ہی بڑی کارروائی کی ہے۔ این سی بی کی ٹیم نے ممبئی اور گوا میں بڑے پیمانے پر چھاپہ ماری کی۔ این سی بی سے منسلک ذرائع کے مطابق، بالی ووڈ میں ڈرگ کنکشن کو لے کر اس چھاپے کو انجام دیا جا رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق، نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ڈرگ معاملے میں ابھی تک جن جن لوگوں سے پوچھ گچھ کی ہے، انہوں نے اس پورے نیٹ ورک کی جانکاری این سی بی کے حکام کو دی ہے۔ این سی بی کے ذرائع سے پہلے ہی اس بات کی جانکاری دے دی گئی تھی کہ ابھی اس معاملے میں اور بھی بڑے چہرے سامنے آ سکتے ہیں اور کئی اور گرفتاریاں بھی ہو سکتی ہیں
موصولہ اطلاعات کے مطابق، ممبئی اور گوا میں جو چھاپہ ماری کی گئی، وہ گرفتار ڈرگس ڈیلر انج کیشوانی کی نشاندہی پر ہوئی ہے۔ سبھی 6 لوکیشن میں زیادہ تر چھاپہ ماری ڈرگ پیڈلر کے ٹھکانوں پر ہوئی۔ اس معاملہ میں ابھی تک 2 لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ انج کیشوانی کو ریا کے ڈرگس کنکشن کی تفتیش کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ انج نے پوچھ گچھ میں کئی ناموں کا انکشاف کیا تھا۔ بتا دیں کہ انج کی گرفتاری کیجان ابراہیم کی نشاندہی پر ہوئی تھی۔
زید اور باسط کے بیان کے بعد ہوئی تھی شووک کی گرفتاری
بتا دیں کہ 23 سال کے عبدالباسط پریہار اور 21 سال کے ملزم زید ولاترا کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی ٹیم نے شووک چکرورتی اور سیموئل مرانڈا کو کئی گھنٹوں کی پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا تھا۔ ان سبھی لوگوں پر ڈرگس کی خرید وفروخت کا الزام ہے اور این سی بی کی ٹیم نے ان سبھی کو گرفتار کر لیا ہے۔
۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔