ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

Sushant Singh Rajput Suicide case: سارہ علی خان، شردھا کپور، رکل پریت سے ہوگی ڈرگس کو لے کر پوچھ گچھ، این سی بی بھیجے گی سمن: ذرائع

Sushant Singh Rajput Death Case: خبر ہے کہ این سی بی کی ٹیم پہلے اداکارہ سارہ علی خان (Sara Ali Khan) اور شردھا کپور (Shraddha Kapoor) کو پوچھ گچھ کے لئے بلائے گی، اس کے بعد اداکارہ رکل پریت اور سیمون کوبھی پوچھ گچھ کے لئے سمن بھیجا جائے گا۔

  • Share this:
Sushant Singh Rajput Suicide case: سارہ علی خان، شردھا کپور، رکل پریت سے ہوگی ڈرگس کو لے کر پوچھ گچھ، این سی بی بھیجے گی سمن: ذرائع
سارہ علی خان، شردھا کپور، رکل پریت سے ہوگی ڈرگس کو لے کر پوچھ گچھ

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی موت کے بعد کے بعد اس پورے معاملے میں ڈرگس اینگل کی جانچ کر رہی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی ٹیم نے اداکارہ ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty) اور ان کے بھائی شووک چکرورتی کو گرفتار کرنے کے بعد اس معاملے سے جڑے اور لوگوں کو سمن بھیجنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ این سی بی کی پوچھ گچھ کے دوران ریا چکرورتی نے جن اداکاروں کا نام لیا ہے، اب انہیں جلد ہی این سی بی کے سامنے پیش ہونا پڑسکتا ہے۔ این سی بی کے ذرائع کے مطابق، جانچ ٹیم بہت جلد اس معاملے میں اداکارہ سارہ علی خان (Sara Ali Khan) اور شردھا کپور (Shraddha Kapoor) سے پوچھ گچھ کرسکتی ہے۔




ڈرگس معاملے کی جانچ کر رہی نارکوٹکس کنٹرول بیورو کو جانچ کے دوران بالی ووڈ میں ڈرگس کنکشن کا پتہ چلا ہے۔ یہی نہیں اس معاملے میں پہلے سے گرفتار اداکارہ ریا چکرورتی اور کئی ڈرگس پیڈلر نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ کی پارٹی میں ڈرگس چلتی ہے۔ اس معاملے میں اب این سی بی کی ٹیم کچھ اور لوگوں سے پوچھ گچھ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ خبر ہے کہ این سی بی کی ٹیم پہلے اداکارہ سارہ علی خان اور شردھا کپور کو پوچھ گچھ کے لئے بلائے گی، اس کے بعد اداکارہ رکل پریت اور سیمون کوبھی پوچھ گچھ کے لئے سمن بھیجا جائے گا۔

نیوز 18 انڈیا نے سب سے پہلے سشانت سنگھ راجپوت کے بینک اکاونٹ کے کاغذات کے ساتھ انکشاف کیا تھا کہ فلم چھچھورے کی پارٹی سشانت سنگھ راجپوت کے فارم ہاوس پر ہوئی تھی، جس میں ایک اداکارہ آئی تھی اور یہاں ڈرگس بھی چلی تھی۔ یہی نہیں ریا چکرورتی نے بھی اس معاملے میں کئی اداکاروں کے نام کا انکشاف کیا ہے۔ یہی نہیں سشانت سنگھ راجپوت کے ایک ڈرائیور نے بھی اس کی گواہی دی ہے۔

آنند تیواری کی رپورٹ
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 21, 2020 01:24 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading