ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

Sushant Singh Rajput Suicide case: سشانت معاملے میں آیا نیا موڑ، بہنوں کو پہلے سے تھی بیماری کی جانکاری!

سشانت سنگھ راجپوت خود کشی معاملے میں واٹس اپ چیٹ پڑھنے سے ایسا ہی لگتا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی بہنوں کو ان کی ذہنی حالت کے بارے میں تمام جانکاری تھی۔ یہاں تک کہ 8 جون کو ان کی بہن پرینکا سنگھ نے بھی انہیں کچھ دوائیوں کو مشورہ دیا تھا۔

  • Share this:
Sushant Singh Rajput Suicide case: سشانت معاملے میں آیا نیا موڑ، بہنوں کو پہلے سے تھی بیماری کی جانکاری!
سشانت معاملے میں آیا نیا موڑ، بہنوں کو پہلے سے تھی بیماری کی جانکاری!

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی موت کا معاملہ ہر دن نیا موڑ لے رہا ہے۔ ایک طرف جہاں سی بی آئی (CBI) اس معاملے سے منسلک لوگوں سے مسلسل پوچھ گچھ کر رہی ہے، وہیں آئے دن اس معاملے میں کسی نہ کسی کی واٹس اپ چیٹ (Whatsapp chat) سامنے آنے لگی ہے۔ سشانت سنگھ راجپوت کی فیملی کے لوگوں نے بھلے ہی میڈیا اور پولیس کے سامنے یہی بیان دیا ہو کہ انہیں سشانت سنگھ کی بیماری کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں تھی، لیکن ایسا لگتا نہیں ہے۔ سشانت سنگھ راجپوت معاملے میں اب ان کی بہنوں کی بھی واٹس ایپ چیٹ سامنے آنے لگی ہے۔ ان چیٹس کو پڑھنے سے ایسا ہی لگتا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی بہنوں کو ان کی ذہنی صورتحال کے بارے میں تمام جانکاری تھی۔ یہاں تک کہ 8 جون کو ان کی بہن پرینکا سنگھ نے بھی انہیں کچھ دوائیوں کا مشورہ دیا تھا۔


واضح رہے کہ کچھ دن پہلے سشانت سنگھ راجپوت کی بڑی بہن نیتو سنگھ کی اداکار سشانت سنگھ کی مینیجر شروتی مودی کے ساتھ کی گئی چیٹس سامنے آئی تھیں۔ اس چیٹ میں سشانت سنگھ راجپوت کی بہن ان کی پرسکرپشن اور ان کی دوائیوں کو لے کر بات کر رہی تھیں۔ اسی درمیان اب سشانت سنگھ کی بہن پرینکا سنگھ کی بھی چیٹ سامنے آگئی ہے۔ اس چیٹ میں پرینکا سنگھ خود سشانت سنگھ کو کچھ دوائیاں لینے کا مشورہ دے رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی چیٹس سے پتہ چلتا ہے کہ پرینکا سنگھ نے سشانت سنگھ کو دہلی سے ہی ایک ڈاکٹر کا پرسکرپشن بھی دیا تھا۔


وائرل چیٹس میں پرینکا اپنے بھائی سشانت سنگھ راجپوت سے کہتی ہیں، پہلے ایک ہفتے تک Librium لو، پھر ناشتے کے بعد روزانہ ایک بار Nexito 10 mg لینا۔ پرینکا کہتی ہے کہ Lonazep ہر وقت اپنے ساتھ رکھو اور جب کبھی بھی انزائٹی اٹیک آئے تو اسے لے لینا۔ پرینکا کے اس چیٹ کے جواب میں سشانت سنگھ راجپوت لکھتےہیں اوکے سونو دی، لیکن کوئی بھی ان دوائیوں کو بغیر پرسکرپشن کے نہیں دے گا۔ اس پر پرینکا کہتی ہیں، مجھے دیکھنے دو، اگر میں مینیج کرسکوں تو۔


 

 

اس کے بعد پرینکاسنگھ، سشانت سنگھ راجپوت کو ایک وائس کال بھی کرتی ہیں، لیکن سشانت سنگھ اس کا جواب نہیں دیتے۔ اس کے بعد پرینکا پھر سشانت کو میسیج کرتی ہیں اور کہتی ہیں بابو مجھے فون کرو، مجھے پرسکرپشن بھیجنی ہے۔ میری دوست ایک ڈاکٹر ہے، جو تمہیں ممبئی کے سب سے اچھے ڈاکٹر سے ملوا سکتی ہے۔ سب کانفیڈنشیل ہے، اس لئے پریشان مت ہونا۔ اس میسیج کے ساتھ انہوں نے ایک اٹیچمنٹ لگایا اور لکھا بابو یہ پرسکرپشن ہے۔ یہ دہلی کا ہے، لیکن میٹر نہیں کرتا، کچھ ہوا تو بتانا کہ آن لائن کنسلٹیشن بتانا۔ اس کے جواب میں سشانت سنگھ کہتے ہیں، اوکے، تھینکیو سو مچ سونا دی۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 01, 2020 12:36 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading